ملتان: انہار کالونی میں ریٹائرڈ اور ٹرانسفر افسران قابض، غیر قانونی الاٹمنٹ و دوہری رہائش-ملتان: انہار کالونی میں ریٹائرڈ اور ٹرانسفر افسران قابض، غیر قانونی الاٹمنٹ و دوہری رہائش-ملتان کے تھانوں میں انصاف نیلام، فیصلے میرٹ کے بجائے بولیوں پر ہونے لگے-ملتان کے تھانوں میں انصاف نیلام، فیصلے میرٹ کے بجائے بولیوں پر ہونے لگے-وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال-وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال-ڈیزل 135، پٹرول 12 روپے لٹر سستا، تیل قیمت گرنے پر عوام کو ریلیف کا وعدہ پورا کردیا: وزیراعطم-ڈیزل 135، پٹرول 12 روپے لٹر سستا، تیل قیمت گرنے پر عوام کو ریلیف کا وعدہ پورا کردیا: وزیراعطم-اسلام آباد مذاکرات: ایرانی وفد کے طیارے کیلئے غیر معمولی سیکیورٹی اور فضائی انتظامات کا انکشاف-اسلام آباد مذاکرات: ایرانی وفد کے طیارے کیلئے غیر معمولی سیکیورٹی اور فضائی انتظامات کا انکشاف

تازہ ترین

فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

اسلام آباد: فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کو عارف حبیب کنسورشیم کے تحت پی آئی اے کے حصص حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کنسورشیم میں شامل ہو کر پی آئی اے میں براہِ راست یا کسی اسپیشل پرپز وہیکل (SPV) کے ذریعے ایکویٹی حصص حاصل کر سکتی ہے۔
بورڈ نے کنسورشیم، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ تمام ضروری معاہدات اور دستاویزات پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دی۔
عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کے علاوہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی، دی لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز اور سٹی اسکولز شامل ہیں، جو ایئرلائن میں سرمایہ کاری اور آپریشنل مہارت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ بولی میں شریک ہیں۔
منظوری کے بعد قانونی کارروائی کا مرحلہ باقی ہے، جس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے لیٹر آف ایکسیپٹنس، تمام فریقین کے درمیان حتمی معاہدات، اور ریگولیٹری، کارپوریٹ اور قانونی منظوری شامل ہیں۔
عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خریدنے کے لیے سب سے زیادہ بولی دی، جب کہ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی پیش کر چکا تھا، عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی بولی دے کر جیت حاصل کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں