انتظامی خلا ختم، ایمرسن کو مستقل وی سی مل گیا، ڈاکٹر حسن خالق قریشی تعینات، کارکردگی کا امتحان-انتظامی خلا ختم، ایمرسن کو مستقل وی سی مل گیا، ڈاکٹر حسن خالق قریشی تعینات، کارکردگی کا امتحان-پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پمپس پر رش، مہنگائی کا طوفان تیار، شہری حکومت پر پھٹ پڑے-پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، پمپس پر رش، مہنگائی کا طوفان تیار، شہری حکومت پر پھٹ پڑے-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ

تازہ ترین

عمران خان کی جیل میں موجودگی پر فواد چوہدری کا شدید تنقیدی بیان

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں اب کسی نئی سیاسی جماعت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، نئی پارٹی بنانے والوں کی حیثیت ریحام خان کی پارٹی جیسی ہی ہوگی۔ ان کے مطابق آنے والے وقت کی سیاست صرف بانی پی ٹی آئی کے گرد ہی گھومے گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سینیٹ کی نشستوں کی تقسیم میں مصروف ہے، جب کہ اصل مسئلہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ موجودہ قیادت نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں، کیونکہ ان کی رہائی سے موجودہ لیڈروں کی قیادت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت میں کوئی ایسی صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی تحریک چلا سکے، تاہم اگر بانی کے صاحبزادے سیاست میں متحرک ہو جائیں تو سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عالیہ حمزہ کا کسی تحریک میں کوئی اہم کردار نہیں اور پارٹی میں سیاسی حکمت عملی کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نظر نہیں آ رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں