آج کی تاریخ

عمران خان کو بتایا ہر شخص اپنی ذمہ داری کیلئے آتا ہے، کوئی رہائی کی نیت سے نہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ یہاں ہر شخص صرف اپنی ذمہ داری یا کسی کام کے حصول کے لئے آتا ہے، کوئی بھی بانی کی رہائی کے لئے نہیں آ رہا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی نے پنجاب کی کمیٹی میں تبدیلی کر کے عالیہ حمزہ کو شامل کر دیا ہے، لیکن میں نے بانی کو بتایا کہ جب تک بڑی سیاسی بساط نہیں بچھائی جائے گی، کمیٹیاں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وسیع تر اتحاد قائم نہیں ہوگا، حکومت پر دباؤ ڈالنا ممکن نہیں، بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا اور مولانا کے حوالے سے بریفنگ پر شکوک ظاہر کیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی وسیع تر اتحاد بنانے میں ناکام رہی تو حکومت پر دباؤ نہیں بنے گا۔ انہوں نے بانی کو واضح کیا کہ یہاں ہر شخص کسی ذمہ داری کے حصول کے لئے آتا ہے، بانی کی رہائی کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تمام جماعتیں سوشل میڈیا پر کردار کشی میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی تنہا نظر آ رہی ہے۔ بانی کا موقف ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے بانی کو مشورہ دیا کہ پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ہوگا کیونکہ پی ٹی آئی فی الحال اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں