Post Views: 41
اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے، ہیں اور آئندہ بھی اسی موقف پر قائم رہیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدلیہ کو اس لیے ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ وہ انصاف کرے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 5 تاریخ کو عدالت میں پیش ہونا ہے، اور یہ بات واضح ہے کہ حکومتی اقدامات اور فیصلے آئین و قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہیں۔
انہوں نے عمران خان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔