Post Views: 65
پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی پشاور سے رختِ سفر باندھ لیا۔ ترجمان اور ٹیم کے دیگر ارکان ڈی آئی خان منتقل ہوگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم نے 19 ماہ تک وزیراعلیٰ کے ساتھ مختلف سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا — چاہے اسلام آباد دھرنا ہو یا پی ٹی آئی کے بڑے عوامی جلسے، ٹیم نے ہر موقع پر فعال کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد پارٹی کی جانب سے قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے رہنما سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔








