عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد صرافہ بازار میں نرخ نیچے آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 57 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی ایک ڈالر 53 سینٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 76 ڈالر 33 سینٹس ہو گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں اس کے اثرات کے باعث فی تولہ چاندی کی قیمت 153 روپے کمی کے ساتھ 8 ہزار 117 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 131 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 959 روپے پر آ گئی۔







