ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: عدالت نے علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اس بار عدالت نے سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کے ضامن محمد شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
محمد شریف نے علیمہ خان کی ایک لاکھ روپے مالیت کی ضمانتی گارنٹی جمع کرا رکھی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ بار بار طلبی کے باوجود علیمہ خان کی عدم حاضری ناقابلِ قبول ہے اور اس بار گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں