10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

عراق میں خوفناک بس حادثہ اور آگ لگنے سے 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عراق کے جنوبی شہر نصیریہ کے قریب ایک مسافر بس کے الٹنے اور اس میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے ہائی وے پر گاڑی کا کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث بس الٹ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
عراقی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تصدیق موقع پر اور اسپتال میں کی گئی، جبکہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اداروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
عراقی وزیراعظم نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں