آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

شہباز شریف کا چین روانہ، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اور سرمایہ کاری کانفرنس

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف چین کے اہم اور تاریخی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ چینی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
روانگی سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ تیانجن میں ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کے خلاف کامیابی کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی شخصیات سے ملاقاتوں کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد خطے

کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا، کثیرالجہتی تعاون بڑھانا اور امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے لے جانا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے، خاص طور پر علاقائی امن، عوامی ترقی، روابط کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات پر روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس کے دوران وہ عالمی رہنماؤں سے الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم بیجنگ میں پیپلز وار آف ریزسسٹنس کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے، جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے بھی متوقع ہے۔
دورے کے دوران شہباز شریف چین میں بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے اور چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں