ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

شاہین اور غوری نمائش کے لیے نہیں، بھارت ہوشیار رہے: حنیف عباسی

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان پر تھوپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے شاہین اور غوری میزائل صرف نمائش کے لیے نہیں بنائے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتی حکومت کا دہشتگردی میں ملوث ہونا دنیا پر عیاں ہے، گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے لے کر کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل تک بھارت کے جرائم کی طویل فہرست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے جبکہ بھارت عالمی سطح پر ایک دہشتگرد ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہزاروں کشمیری طلباء کو اغوا کر کے جعلی انکاؤنٹرز کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں کی زمینیں ہتھیائی جائیں اور ان کی جگہ غیر مسلم آبادی کو بسایا جائے۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے آبی جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل اور قومی قیادت نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی بند کیا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثے محفوظ رکھے ہیں اور اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنز پر فرنٹ ڈیسک قائم کیے جاچکے ہیں اور ریلوے سروسز کو پاک فوج کے اختیار میں دے دیا گیا ہے۔
حنیف عباسی نے پاکستانی میڈیا کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنے پر سراہا اور بھارتی میڈیا کو ’جوکر میڈیا‘ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ مودی حکومت سنجیدگی اختیار کرے اور اپنے عوام کو پہلگام واقعے کی اصل حقیقت سے آگاہ کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں