آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

شاندار خدمات کا اعتراف، نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈاکٹر آصف علی پھر وی سی تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کو گزشتہ روز دوبارہ چار سال کے لئے وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ یہ چارج محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ایکٹ 2013 کے سیکشن 11(6) اور 8(5) کے تحت دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی پہلے بھی محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے وائس چانسلر رہے ہیں اور اس یونیورسٹی کے معمار مانے جاتے ہیں جنہوں نے صرف آٹھ کمروں پر مشتمل ایک بوسیدہ عمارت میں بطور وائس چانسلر چارج سنبھالا اور چند سالوں میں انہوں نے یونیورسٹی کو بے حد توسیع دی اور یہ پاکستان کی واحد کسان دوست یونیورسٹی ہے جس نے مختلف گاؤں، دیہات میں مختلف زمینداروں کے ساتھ ایگریمنٹ کرکے طلبا و طالبات کو تجربے کے طور پریکٹیکل کے لیے وہاں بھیجا اور یہ طلبا و طالبات ان کسانوں کی کاشت میں ریسرچ کے ذریعے بہت بہتری لے کر آئے۔ ملتان میں محمد نواز شریف یونیورسٹی کے نام سے دو یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔ ایک کا نام محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان جبکہ دوسری یونیورسٹی کا نام محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان رکھا گیا۔جس میں محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکنالوجی کالج میں آج بھی چند کمروں پر ہی محیط ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اپنے گزشتہ ٹینیور میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کو صفر سے عروج پر لے گئے۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کو سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بنا دیا گیا لیکن پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے جانے کے بعد ایکٹنگ وائس چانسلر کے دور میں یونیورسٹی کو دوبارہ تباہ کر دیا گیا اور وہاں بھی وہی مسائل آ گئے پھر صوبائی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی سرچ کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ چارج سونپنے کی سفارش کی جس پر گزشتہ روز ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں