Post Views: 25
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 970 ڈالر پر آ گیا۔
عالمی سطح پر اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہو گئی۔








