کوئٹہ:وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر اب بلوچستان حکومت بھی میدان میں آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، اس لیے اگر کے پی حکومت یہ گاڑیاں نہیں لے رہی تو وفاق انہیں بلوچستان کے حوالے کرے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اضافی حفاظتی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے تاکہ سیکیورٹی فورسز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے حال ہی میں خیبرپختونخوا پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں، تاہم وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ان گاڑیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے انہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بلوچستان حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ اگر یہ گاڑیاں خیبرپختونخوا کے استعمال میں نہیں آ رہیں تو انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔








