آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس، جیل ٹرائل نوٹیفکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے

لاہور: حکومتِ پنجاب نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے یکم اکتوبر کے لیے تین گواہوں کو طلب کرنے کے نوٹس جاری کیے اور کہا کہ ان کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں یکم اکتوبر کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں۔
سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی لاہور جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کردیے ہیں اور حاضری لازمی قرار دی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی سمن جاری ہوا جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور کنول شوزب وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری ملزمان قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد کی عدالتوں میں دی گئی سزاؤں پر 14 ملزمان کے وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔
ادھر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جیل ٹرائل منسوخی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں جمع کرا دیا جس پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے یہ نوٹیفیکیشن فراہم کرنے کی درخواست دی۔ سرکاری پراسیکیوٹر اکرام آمین منہاس نے نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اب 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ سانحہ 9 مئی کے باقی کیسز یکم اکتوبر کو دوبارہ سنے جائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں