آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

جواری راؤ برادران کو کروڑوں کی ڈیل کے بدلے تفتیش میں ڈھیل، بوہڑ نیٹ ورک پھر سرگرم

ملتان (کرائم سیل رپورٹ) لودھراں میں اربوں روپے کا آن لائن جوا کروانے والے راؤ برادران کے خلاف این سی سی اے نے کارروائی کر کے گرفتار کر کے چار روزہ ریمانڈ تو لے لیا مگر با اثر افراد کی تگڑی ڈیل کے بدلے تگڑی ڈھیل دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور ڈیل کے مطابق ابھی مزید ریمانڈ بھی لیا جائے گا۔ گرفتار آن لائن جوئے کے کاروبار کرنے والے راؤ ماجد کے ساتھ ڈیل میں یہ فائدہ دیا جائے گا کہ نہ ہی اس کے اثاثہ جات چیک کیے جائیں گے، نہ ہی ان کے بینکنگ اکاؤنٹ اور جاز کیش، ایزی پیسہ اکاؤنٹ اور نہ ہی ایف بی آر گوشوارے چیک کیے جائیں گے۔ مزید انہیں یہ ریلیف دیا جائے گا کہ اس نیٹ ورک میں شامل ان کے دیگر حصے داروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ان لائن جوئے کے کاروبار کرنے والے دیگر ذرائع سے جو اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق راؤ برادران کو بھی آن لائن جوئے کی ایپس میں ڈیلرشپ لے کر دینے والے بہاولپور کے بوہڑ برادران ہیں، جو اس وقت کہروڑ پکا، دُنیا پور، بہاولپور اور احمد پور سمیت دیگر علاقوں میں کئی ریڈی ایپس کی ڈیلرشپ لے کر ون ایکس بیٹ، میل بیٹ، پری پری اور دیگر آن لائن جوئے کی ایپس جو کہ پاکستان میں بین ہیں، درجنوں افراد کو ملازمت پر رکھ کر یہ دھندا چلانے میں مصروف ہیں۔ جنہوں نے سائبر کرائم کے کئی تفتیشی افسران کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط کر لیے ہیں، جو انہیں ان قسم کی کارروائیوں سے بچاتے ہیں۔راؤ ماجد کی گرفتاری کے بعد بہاولپور کے ظفر بوہڑ، اشرف بوہڑ اور ان کے کارندے بھی انڈر گراؤنڈ ہو گئے تھے مگر جیسے ہی ڈیل کی اطلاع ملی اب دوبارہ بلند حوصلوں کے ساتھ اپنا یہ مکروہ دھندا شروع کرنے کے لیے میدان میں آ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں آن لائن جوئے کے کاروبار کو روزنامہ قوم نے سب سے پہلے بے نقاب کیا ہے اور اس پورے نیٹ ورک کا طریقۂ کار، جس طریقے سے یہ لوگ سادہ لوح شہریوں کا شناختی کارڈ، موبائل ڈیٹا لے کر غیر ملکی ایپس کے ڈیلر بنا کر اپنے ساتھ فیصد کمیشن پر یہ دھندا کر رہے ہیں، آشکار کیا۔ باوثوق اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں بھی اس وقت بدر شیر، کچی بستی، خیابان علی، پنجاب ہاؤسنگ سکیم نزدئ بورڈ آفس، کانجو چوک و دیگر علاقوں میں مکانات کرائے پر لے کر اپنے کارندوں کے ذریعے یہ دھندا کر رہے ہیں۔مگر نئی قومی سائبر کرائم ایجنسی ان تمام تر نشاندہیوں کے باوجود، گزشتہ ہفتے جب بہاولپور میں بھی یونیورسٹی چوک پر سے آن لائن جوئے والے کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا تھا، ان کے ساتھ بھی ڈیلوں کے بعد انہیں سہولیات دی گئیں جن میں سے کئی افراد کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔ اب اسی طریقے سے کروڑوں روپے کی ڈیل کے بدلے لودھراں کے گرفتار راؤ ماجد کو بھی تفتیش میں مکمل ریلیف دیا جائے گا جبکہ اب تک بوصڑ گینگ کے سرغنہ اور ان کے کارندوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کر سکنا متعلقہ اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں