Post Views: 31
پنجاب کے تمام شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شام گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سے ہی سورج کی تپش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے حبس کی کیفیت مزید بڑھ سکتی ہے۔







