یوٹیوبر ساحل عدیم گرفتاری کے خدشے پر حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: معروف یوٹیوبر ساحل عدیم گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں مختلف مقدمات میں گرفتاری کا خطرہ لاحق ہے، جس کے باعث عدالت سے فوری حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔
ساحل عدیم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے اور انہیں ممکنہ گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ساحل عدیم کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مقدمات درج ہیں، تاہم ان مقدمات میں عائد الزامات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واضح رہے کہ ساحل عدیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذہبی موضوعات پر گفتگو کے باعث خاصی پہچان رکھتے ہیں اور ان کی ویڈیوز نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں