عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ

تازہ ترین

بی زیڈ یو: چوروں کا فلمی منصوبہ کامیاب، ٹرالی سمیت سامان غائب، گارڈز دیکھتے رہ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک انوکھی، سنسنی خیز اور فلمی انداز کی چوری نے یونیورسٹی انتظامیہ اور سکیورٹی سسٹم کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ قیمتی سامان سے بھری نئی ٹرالی کو چوروں نے دن دیہاڑے انتہائی چالاکی سے اڑا لیا — اورسکیورٹی گارڈز منہ دیکھتے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 21 اکتوبر 2025 (منگل) کی دوپہر ایک ٹر یکٹر بغیر ٹرالی یونیورسٹی کے مین گیٹ پر پہنچی جس پر سوار تین نقاب پوش افراد نے خود کو ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کا مہمان ظاہر کیا اور وہاں کے کاریگر کا حوالہ دے کر بغیر کسی تصدیق کے اندر داخل ہو گئے۔ اندر پہنچتے ہی چوروں نے فلمی انداز میں کارروائی شروع کر دی۔ ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے قریب وہ مقام منتخب کیا جہاں زرعی تجرباتی فصل لگی ہوئی تھی۔ اسی دوران دو موٹر سائیکلوں اور کراچی نمبر پلیٹ والی کار کے ذریعے وہ قیمتی سامان بھی موقع پر پہنچا دیا گیا جو گزشتہ کئی دنوں سے یونیورسٹی کے مختلف حصوں سے چوری ہو کر کسی پوشیدہ جگہ پر رکھا گیا تھا۔ چوروں نے تمام سامان 16 لاکھ روپے مالیت کی نئی ٹرالی میں لوڈ کیا، اوپر سے کٹی ہوئی تحقیقی فصل کا ڈھیر ڈال دیا تاکہ کوئی شبہ نہ ہو۔ پھر ٹرالی کو ٹریکٹر کے ساتھ باندھ کر بڑی دیدہ دلیری سے مین گیٹ کی جانب روانہ ہو گئے۔ جب سکیورٹی گارڈز نے چیکنگ کا کہا تو چالاک چوروں نے فون پر جعلی’’افسر‘‘سے بات کروا کر گارڈز کو دھوکا دے دیا — اور یوں قیمتی سامان سمیت پوری ٹرالی یونیورسٹی سے باہر لے گئے۔ اس واردات نے نہ صرف یونیورسٹی میں ہونے والی پے در پے چوریوں کا بھانڈا پھوڑ دیا بلکہ سکیورٹی نظام کی کمزوری بھی کھل کر سامنے آ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں