آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

بی زیڈ یو میں غیر قانونی تعیناتیاں، رجسٹرار کی تقرری سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے عارضی و قائم مقام اور سپریم کورٹ میں دائر کیس سی پی 07/2024 کے فیصلے مورخہ 24 اکتوبر 2024 کے مطابق 6 ماہ سے زائد غیر قانونی تعینات رجسٹرار اعجاز احمد جو کہ بنیادی طور ایڈیشنل رجسٹرار کے غیر قانونی عہدے پر فائز ہیں کی ڈپٹی رجسٹرار کی تقرری مورخہ یکم جنوری 2015 بھی غیر قانونی اور صرف ان کو نوازنے کے لیے کی گئی۔ اور دسمبر 2012 میں دیے گئے ڈپٹی رجسٹرار کے اخبار اشتہار کو صرف اور صرف اعجاز احمد کو نوازنے کے لیے کچھ مخصوص وجوہات کی بناء پر موخر کرتے کرتے 2 سال بعد تعیناتی کی گئی۔ جبکہ 4,5 فروری 2006 کو سلیکشن بورڈ کی میٹنگ میں ایجنڈا منظور کر کے سینڈیکیٹ سے منظوری لی گئی تھی جس کے مطابق بھرتی کا عمل اشتہار کے بعد ایک سال میں مکمل کیا جائے۔ سلیکشن بورڈ نے امیدواروں کے انتخاب پر غور کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ اس پوسٹ کے اشتہارات سال 2001، 2003 اور 2004 میں دیے گئے تھے، لیکن انتخاب کا عمل بروقت مکمل نہیں کیا گیا، حالانکہ یہ عمل اشتہار کی تاریخ سے ایک سال کے اندر مکمل ہو جانا چاہیے تھا تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ ایک رکن جسٹس (ر) محمد ظفر یاسین نے نشاندہی کی کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں انتخاب کا عمل اشتہار کی تاریخ سے گیارہ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جاتا ہے۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان اسامیوں کے لیے جن کے لیے ریفریز سے کوئی تجزیاتی رپورٹس درکار نہیں ہوتیں، بھرتی کا عمل اشتہار کی اشاعت کے بعد ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔ مگر اعجاز احمد کو نوازنے کے لیے اور ان کو زبردستی تعینات کرنے کے لیے یہ تعیناتیاں لیٹ کی گئیں اور اپنے ہی کیے گئے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر دی گئی۔ چنانچہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عارضی و غیر قانونی رجسٹرار اعجاز احمد کی ایڈیشنل رجسٹرار کی تعیناتی اور اس سے پہلے ڈپٹی رجسٹرار کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہے۔ حیران کن طور پر ریگولر رجسٹرار تعینات ہی نہ ہو سکا ہے۔اور ایڈیشنل رجسٹرار کے سٹیچوز ابھی بھی منظور شدہ نہ ہیں۔ جبکہ غیر قانونی رجسٹرار اعجاز احمد کی تعیناتی بھی بطور ڈپٹی رجسٹرار غیر قانونی طور پر کی گئی اس بارے میں موقف کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں رجسٹرار کی تعیناتی عین قانون کے مطابق ہے۔ بی زیڈ یو ایکٹ کے سیکشن 17 کے مطابق رجسٹرار کی تعیناتی کا اختیار سنڈیکیٹ کو ہے۔ نئی بننے والی یونیورسٹیوں کے بر عکس پرانی یونیورسٹیوں کے ایکٹ میں ان عہدوں کی معیاد مقرر نہیں ہے اور یہ اختیار سنڈیکیٹ کا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اس وقت نافذالعمل قانون کے مطابق رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار اور دیگر عہدوں کی تعیناتی کی جا سکتی ہے۔ اس لیے رجسٹرار سمیت خزانہ دار اور ایڈیشنل رجسٹرار کی تعیناتی قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ نے کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں