آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

بہاولپور: پیرا فورس، تاجروں میں تصادم ، کشیدگی بڑھ گئی،دکانداروں کااحتجاج

بہاولپور (سپیشل رپورٹر) بہاولپور میں پیرا فورس کی بدمعاشی تاجروں اور فورس اہلکاروں میں شدید تصادم، شہر میں کشیدگی بڑھ گئی بہاولپور کے علاقے اندرون احمد پوری گیٹ میں پیرا فورس اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی عینی شاہدین کے مطابق، پیرا فورس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک بزرگ دکاندار کو تھپڑ مارا اور گھسیٹا، جس پر تاجروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مگر مشتعل تاجروں نے پیرا فورس مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ختم نبوت چوک کو مکمل طور پر بند کر دیا تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دے دی گئی ہے احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پیرا فورس کے اہلکاروں نے ایک میڈیکل اسٹور کے مالک کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور دکان بند ہونے کے باوجود اسے زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔ عوامی ردِعمل کے بعد پیرا فورس کے اہلکار موقع سے فرار ہو گئے دوسری جانب، عوامی و سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ میڈیا برادری نے بھی واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او حسن اقبال سے فوری نوٹس لینے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو انجمن تاجران نے بہاولپور شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں