آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

بھانی والا راستہ بندش: ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او مظفرگڑھ کا نوٹس، کاروائی کا حکم، غنڈہ عناصر مشتعل

ملتان (سٹاف رپورٹر) روزنامہ قوم میں شائع ہونے والی خبر پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید ظفر علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے راستہ کھولنے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف روزنامہ قوم میں خبر شائع ہونے کے بعد یونین کونسل بھنڈہ اسحاق تھانہ شہر سلطان کے موضع کلر والی دوم کی بستی بھانی والا میں غنڈہ عناصر، کہ جن کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور انہوں نے علاقے میں لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، دن بھر ان لوگوں کی تلاش میں رہے جنہوں نے روزنامہ قوم سے رابطہ کر کے اس بارے آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی وی او مظفرگڑھ نے ان اوباش عناصر کے خلاف رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے تھانہ شہر سلطان کو ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف مفصل رپورٹ بنا کر انہیں تین دن کے اندر اندر بھجوائی جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے متعلقہ نائب تحصیلدار کے ذریعے ریکارڈ سے معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ پتہ چل سکے یہ راستہ کتنے عرصے سے شا رع عام تھا اور کیونکر بند کیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق یونین کونسل بھنڈہ اسحاق، تھانہ شہر سلطان تحصیل جتوئی موضع کلر والی دوئم،ڈمر والا روڈ، بستی بھانی والامیںراستہ بند کرنے والوںمیں اقبال ولد عزیز، عابد ولد اقبال، صابر ولد اقبال، نوید ولد عابد، شعیب ولد محمد شفیع وغیرہ شامل ہیں۔ان لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں