پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس

تازہ ترین

بھارت میں انوکھی شادی: نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو دلہنوں سے بیاہ رچالیا

تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک غیر معمولی شادی نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ایک نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں کو اپنی دلہن بنا لیا۔
گمنور گاؤں سے تعلق رکھنے والے سوریا دیو نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی سے یکساں محبت کرتا تھا، اسی لیے اس نے دونوں سے ایک ہی تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے میں بھی دونوں دلہنوں کے نام شامل کیے اور ایک شاندار تقریب منعقد کی۔ شادی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہنیں دلہے کا ہاتھ تھامے منڈپ میں اگنی کے گرد پھیرے لے رہی ہیں، جب کہ ان کے اہل خانہ، رشتہ دار اور گاؤں کے بزرگ بھی موجود ہیں۔ پس منظر میں روایتی ڈھول کی تھاپ گونج رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سوریا دیو نے جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کا اعتراف کیا تو تینوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں گاؤں کے بزرگ اس شادی کے خلاف تھے، لیکن بعد میں انہوں نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں تعاون کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادی کرنا قانونی طور پر ممنوع ہے، مگر اس کے باوجود ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں۔
2021 میں تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں بھی ایک شخص نے دو خواتین سے بیک وقت شادی کی تھی، جو تینوں خاندانوں کی رضامندی سے انجام پائی۔ اسی طرح 2022 میں جھارکھنڈ کے لوہردگا میں بھی ایک نوجوان نے اپنی دونوں محبوباؤں سے نکاح کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
.تلنگانہ کے سوریا دیو نے بھی اپنی محبت کو منفرد انداز میں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا

شیئر کریں

:مزید خبریں