آج کی تاریخ

بلوچستان میں دہشتگردی کی پشت پر بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد / کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے۔
کویٹہ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپنے کی کوشش نہیں بلکہ کھلی جارحیت کی شکل اختیار کر چکی ہے، اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا چاہے وہ اندرونی ہو یا بیرونی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور بلوچستان میں امن کسی قسم کی سودے بازی کا موضوع نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان کی ترقی اور امن سے جڑا ہوا ہے۔
جرگے کے آخر میں قبائلی رہنماؤں نے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اور گلے شکوے مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں، تاہم دہشت گردی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے ساتھ بدامنی برداشت نہیں کی جا سکتی، اور آئندہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں بلوچستان کو 25 فیصد حصہ دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مئی کے اوائل میں بھارت کے حملے کے جواب میں افواج پاکستان نے دلیری اور بہادری سے دشمن کو ایسی شکست دی جو وہ کبھی نہیں بھول پائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں