آج کی تاریخ

بہاولپور سے پہلی بار کراچی گھومنے آیا نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق، 7 اہلکار معطل-بہاولپور سے پہلی بار کراچی گھومنے آیا نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق، 7 اہلکار معطل-ملتان سے اسلام آباد تک کسٹم سمگلنگ نیٹ ورک کی تصدیق، 47 کرپٹ افسران کے تبادلے-ملتان سے اسلام آباد تک کسٹم سمگلنگ نیٹ ورک کی تصدیق، 47 کرپٹ افسران کے تبادلے-لوکل گورنمنٹ ملتان میں "ٹھیکہ" سسٹم، زیادہ منتھلی والے سیکرٹری کے پاس زیادہ یونین کونسلیں-لوکل گورنمنٹ ملتان میں "ٹھیکہ" سسٹم، زیادہ منتھلی والے سیکرٹری کے پاس زیادہ یونین کونسلیں-غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، جن کی دشمنیاں وہ صلح کر لیں یا دبئی چلے جائیں: سی سی ڈی-غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، جن کی دشمنیاں وہ صلح کر لیں یا دبئی چلے جائیں: سی سی ڈی-بہاولپور: ڈانسنگ کوئین ہنی ٹریپ گینگ پھر متحرک, تھانیدار پارٹنر, ڈی پی او آفس سہولتکار-بہاولپور: ڈانسنگ کوئین ہنی ٹریپ گینگ پھر متحرک, تھانیدار پارٹنر, ڈی پی او آفس سہولتکار

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
چیف جسٹس قائم مقام جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیلیں طویل عرصے سے زیر التوا ہیں اور ان کی جلد سماعت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی سزا سات سال ہے جبکہ ان کے خلاف کیس میں واضح کردار بھی سامنے نہیں آیا۔ وکیل نے شکوہ کیا کہ عدالت سے ریلیف ممکن ہے مگر رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس مقرر نہیں کیا جا رہا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے نشاندہی کی کہ عدالت کا معاملہ نہیں بلکہ رجسٹرار آفس ہی رکاوٹ ہے جو اہم درخواستوں کو مقرر نہیں کرتا۔ عدالت نے ان کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ تاریخ بتا دیں، ہم دیکھ لیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں