آج کی تاریخ

بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے بجٹ اجلاس میں ووٹ نہ دینے کے لیے رابطہ کر لیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات دیکھے ہیں، اگر پیپلز پارٹی واقعی سنجیدہ ہے تو ووٹنگ کے بائیکاٹ میں تحریک انصاف کے مؤقف کی حمایت کرے۔
اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی تجویز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں اور ان سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں