آج کی تاریخ

ایک ماہ کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک میں ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا آج سی پی پی اے کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے بجلی کی پیداواری لاگت کے تحت 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7.31 روپے فی یونٹ کے بجائے 7.50 روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی 12.01 روپے فی یونٹ، جبکہ درآمدی کوئلے سے 14.07 روپے فی یونٹ کی لاگت سے پیدا کی گئی۔
اس کے علاوہ فرنس آئل سے بجلی 33 روپے فی یونٹ، گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ، اور ایل این جی سے 21.73 روپے فی یونٹ لاگت کے ساتھ پیدا کی گئی۔ ایران سے درآمدی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بگاس سے پیدا ہونے والی بجلی 9.87 روپے فی یونٹ میں فراہم کی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں