آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے پر راضی نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک-آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے پر راضی نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک-امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک، ایران نے زنجان حملے کی تصدیق کر دی-امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک، ایران نے زنجان حملے کی تصدیق کر دی-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی علیحدگی کی دھمکی پر حکومت سرگرم، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا وعدہ

کراچی:حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے متحرک ہوگئی، پارٹی کی جانب سے اقتدار چھوڑنے کی دھمکی کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم میٹنگ کے ذریعے ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، میاں طاہر، جاوید حنیف اور اظہار الحسن نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ اسلام آباد میں موجود متعلقہ اداروں کے افسران بھی میٹنگ کا حصہ تھے۔
اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی اسلام آباد سے زوم میٹنگ میں شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے ایم کیو ایم قیادت کو جلد ترقیاتی منصوبے شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی اور دیگر تحفظات بھی دور کرنے کا عندیہ دیا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز حکومتی رویے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اقتدار سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی اور رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، حکومت نے کراچی کے لیے 15 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد ایم کیو ایم قیادت سے براہ راست ملاقات بھی کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں