آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

ایف بی آر کا مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات اور ڈیجیٹل ریٹرن سسٹم کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے عمل میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات متعارف کرادی ہیں۔
ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے پیش نظر ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیلز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مینول ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ مینول ٹیکس دہندگان رجسٹریشن اور آن لائن ریٹرن فائلنگ کے عمل میں مفت مدد حاصل کرنے کے لیے اپنے متعلقہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کریں۔ اگر کسی کو قانونی معاونت کی ضرورت ہو تو ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر یہ سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کریں گے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت، شفافیت اور مؤثر نظام کے لیے پاکستان میں مکمل ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم کے قیام کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں