ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

ایران کا جوہری تنصیبات کے معائنے کی درخواست پر سخت ردعمل، رافیل گروسی کو دورے کی اجازت دینے سے انکار

تہران: ایران نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی اُس اپیل کو سختی سے رد کر دیا ہے جس میں انہوں نے ایران کی ان جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنی تھیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ گروسی کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر ان مقامات کے دورے کی خواہش بے بنیاد اور ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید نوعیت کے حملے کیے گئے تھے، جن میں ایران کی متعدد جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ گروسی نے ان حملوں کے بعد معائنہ کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم ایران نے اس کو غیرضروری مداخلت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں