آج کی تاریخ

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، پی ٹی آئی رہنما ناکوں پر روک دیے گئے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو ایک بار پھر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ کئی رہنماؤں کو جیل تک پہنچنے سے قبل ہی مختلف مقامات پر روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان سے آج ملاقات کا دن مخصوص تھا، تاہم پی ٹی آئی کی اہم شخصیات کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ اور مزمل اسلم اڈیالہ جیل پہنچنے کے باوجود ملاقات نہ کر سکیں۔
بتایا گیا ہے کہ مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چھٹہ اور مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روکا گیا، جب کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مریم کلثوم اکرم کو گورکھپور ناکے پر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے اور یہ عمل سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں