ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور(وقائع نگار، بیورو رپورٹ،کرائم سیل )پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ کے پہلےسالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔ ملتان محمدعاکف،ڈیرہ یمنیٰ کشف،بہاول پورمیں حوریم اکرم نے میدان مارلیا۔تفصیل کےمطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پہلا سالانہ امتحان 2025ءمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا،سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے گزشتہ روز بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک تقریب میں پوزیشن لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا،جس کے مطابق کپس کالج فار بوائز گل گشت کالونی ملتان کے طالب علم محمد عاکف رفیق ولد محمد رفیق رولنمبر 509065اور مسلم گرلز کالج آف سائنس اینڈ کامرس ممتاز آباد ملتان کی طالبہ عائشہ شوکت دخترشوکت حسین رولنمبر 509932نے 1200میں سے 1163نمبر لے کر مشترکہ طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،سٹار کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلز بوسن روڈ ملتان کی طالبہ فریال فاطمہ دختر منور حسین رولنمبر 519137نے 1159نمبر لے کر دوسری اور نشاط کالج آف سائنس (بوائز) لودھی کالونی ملتان کےعلی احمد ولد نذیر احمد رولنمبر 508464نے 1158نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق پری میڈیکل (بوائز) گروپ میں محمد عاکف رولنمبر 509065نے 1163نمبر لے کر پہلی پوزیشن،علی احمد رولنمبر508464نے 1158نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،پنجاب کالج آف سائنس بوائز چوک رشید آباد ملتان کے محمد عبداللہ ولد صفدر علی رولنمبر 508498،اور اسی کالج کے ہی ایک اور طالب علم احمد وحید ولد عبدالوحید رولنمبر 520459نے 1153نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری میڈیکل گروپ (گرلز) میں عائشہ شوکت رولنمبر 509932نے 1163نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،فریال فاطمہ رولنمبر 519137نے 1159نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار گرلز کینال والا بنگلہ بورے والا کی طالبہ ایلون ابراھیم دختر محمد ابراھیم رولنمبر 516401نے 1156نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینئرنگ گروپ (لڑکوں) میں مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس نیو شاہ شمس کالونی ملتان کے طحہ حسین صابر ولد محمد مسعود صابر رولنمبر 543878نے 1155نمبر لے کر پہلی پوزیشن،اسی کالج کے ایک اور طالب علم محمد منیب خان ولد ساجد اقبال خان رولنمبر 543898نے 1145نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج فاربوائز بائی پاس چوک جلالپور روڈ شجاع آباد کے احمد اقبال ولد محمد اقبال رولنمبر 541006نے 1142نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینئرنگ گروپ (طالبات) میں پنجاب کالج برائے خواتین گل گشت کالونی ملتان کی طالبہ عائشہ عمران دختر عمران شریف رولنمبر 543519نے 1157نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،سپریئرکالج فار گرلز بورے والا کی طالبہ قضہ زہرا دختر رانا ثنااللہ رولنمبر 540723،اور پنجاب کالج برائے خواتین گل گشت کالونی ملتان کی طالبہ آئزہ مریم دختر محمد سعید رولنمبر 543000نے 1137نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور علامہ اقبال گرلز ہائر سکینڈری سکول شجاع آباد کی مناہل دختر محمد ثاقب رولنمبر 540964نے 1136نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،جنرل سائنس (بوائز ) گروپ میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول تلمبہ کے محمد ریحان ولد نیاز احمد رولنمبر رولنمبر 561573نے 1154نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور دی پروفیسر گرامر بوائز ہائر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا کے عمر ساجد ولد سجاد حسین رولنمبر 566506،نے 1144نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ، پنجاب کالج فار بوائز مین ملتان روڈ جلالپور پیروالا کے علی شیر ولد غلام عباس رولنمبر 577407،اور اسپائر کالج فار بوائز سیفن روڈ نزد میلسی گریژن میلسی کے زین العابدین ولد لیاقت علی رولنمبر 564023نے 1140نمبر لے کرمشترکہ طور تیسری پوزیشن حاصل کی،جنرل سائنس گروپ(طالبات) میں دی پروفیسر گرامر بوائز ہائر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا کی سحرش سلیم دختر محمد سلیم رولنمبر 566474نے 1151نمبر لے کر پہلی پوزیشن،سپریئر کالج فار گرلز نزد نادرہ آفس ملتان روڈ میاں چنوں کی زینب علی دختر ذوالفقار علی رولنمبر 561259نے 1140نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور کپس کالج فار گرلز اعوان چوک خانیوال کی مریم فاطمہ دختر قیصر اسماعیل رولنمبر 562959نے 1138نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،کامر س گروپ (لڑکوں) میں سپریئر کالج فار گرلز نزد نادرہ آفس ملتان روڈ میاں چنوں کے سعد حسن نواز ولد خالد محمودخان رولنمبر 601240نے 1123نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور مسلم کالج فار سائنس اینڈ کامرس نیو شاہ شمس کالونی ملتان کے احمد خالد ولد خالد یامین رولنمبر 600947نے 1095نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،کپس کالج فاربوائز گل گشت کالونی ملتان کے علی احمد ولد راؤ سرفراز خان رولنمبر600442،اور پنجاب کالج فار بوائز لڈن روڈ و ہاڑی کے عثمان جمیل ولد محمد جمیل رولنمبر 600248نے 1090نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،کامرس گروپ (گرلز ) میں پنجاب کالج فار گرلز گل گشت کالونی ملتان کی حافظہ طیبہ صدیق دختر محمد حسین صدیق رولنمبر 600402نے 1130نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور پیسفک کالج فار گرلز ممتاز آباد کی جیون اظہر دختر اظہر حسین رولنمبر 600919نے 1121نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،سٹار کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلز بوسن روڈ ملتان کی مریم شیر دختر بابر علی رولنمبر 600410 اور پنجاب کالج فار گرلز کینال روڈ جہانیاں کی بشریٰ حسن دختر محمد حسن رولنمبر 600110نے 1115نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،آرٹس گروپ(لڑکوں ) میں پنجاب کالج فار بوائز میاں چنوں کے عبدالرحمان ولد راشد حسین رولنمبر 635135نے 1089نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،پنجاب کالج آف سائنس بوائز چوک رشید آباد ملتان کے محمد غیاث نعیم ولد نعیم اسلم رولنمبر 630145نے 1081نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے ہی ایک اور طالب علم سجاد حیدر ولد رب نواز رولنمبر 629817نے 1063نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،آرٹس گروپ (لڑکیوں) میں اسپائر کالج فار گرلز اڈہ ذخیرہ دنیا پور لودھراں کی اقصیٰ بی بی دختر محمد یونس رولنمبر 633726نے 1117نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،پنجاب کالج فار گرلز نزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کی حمنہ نور فاطمہ دختر محمد طاہر حسین خان رولنمبر 637422،اور اینجل گروپ کالج فار گرلز ٹھٹہ روڈ جہانیا ں کی مسکان مریم دختر رانا شرافت علی رولنمبر 622875نے 1083نمبر لے کر مشرکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،دی پروفیسر گرامر گرلز ہائر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا کی سویرا فاروق دختر فاروق ا حمد رولنمبر 640387نے 1082نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام ہونے والے انٹر سالانہ امتحان میں مجموعی طور پر 75ہزار 322امیدوار شریک ہوئے ،امتحان کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 180 سینٹر بنائے گئے تھے،ان میں ضلع لودھرا ں میں 20 خانیوال میں 44 وہاڑی میں 39 اور ملتان میں 77 سینٹرقائم کیے گئے تھے،مذکورہ امتحانی مراکز کے لیےکل 2159 سپروائزری سٹاف تعینات کیا گیا۔
ڈیرہ غا زیخان سےبیورورپورٹ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نوید عالم نے کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرطلباوطالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔تونسہ شریف ڈیرہ غازیخان کی یمنیٰ کشف نے 1163 نمبرز حاصل کر کے مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کی، لیہ کے محمد حمزہ قمر نے1156 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ ڈی جی خان کی وجیہہ خان اور لیہ کی ماہ جبیں بخاری نے 1154 نمبرز لے مشترکہ طور پر کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ بوائز میں مظفرگڑھ کے زین العابدین اور لیہ کے محمد وسیم نے 1153 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طو رپر پہلی، ڈی جی خان کے محمد عالی نے 1152 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مظفرگڑھ کے محمد اویس نور نے 1151 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. اسی طرح پری میڈیکل گرلز گروپ میں لیہ سے ماہ جبین بخاری اور ڈی جی خان سے وجیہہ خان نے 1154 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طو رپر پہلی،مظفرگڑھ سے فاطمہ اعجاز نے 1149 نمبرز کے ساتھ دوسری اور لیہ کی رابعہ بصری نے 1148نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں لیہ کے محمد حمزہ قمر نے 1156 نمبرز کے ساتھ پہلی، لیہ سے سعد سلیم نے 1142 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مظفرگڑھ سے محمد ذوالقرنین نے 1139 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ گرلز میں ڈیرہ غازیخان کی یمنی کشف نے 1163 نمبرز کے ساتھ پہلی ،مظفرگڑھ کی اقصٰی ظفر نے 1138 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مظفرگڑھ کی میرب اعوان نے 1131 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. جنرل سائنس اینڈ کامرس گروپ بوائز میں مظفرگڑھ کے محمد علی مہدی نے 1148 نمبرز کے ساتھ پہلی، ڈیرہ غازیخان کے محمد اسامہ بھٹہ نے 1145 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مظفرگڑھ سے طاہر نور نے 1141 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح جنرل سائنس اینڈ کامرس گروپ گرلز میں مظفرگڑھ کی مسکان زہرا نے 1153نمبرز کے ساتھ پہلی، لیہ کی صبا شاہد نے 1150نمبرز کے ساتھ دوسری اور لیہ کی ماہ جبیں نے 1144نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. ہیومینٹیز گروپ بوائز میں ڈیرہ غازیخان کے صارم علی نے 1105 نمبرز کے ساتھ پہلی،مظفرگڑھ کے حماد اخلاق نے 1089 نمبرز کے ساتھ دوسر ی اور ڈیرہ غازیخان کے ایم حسن رضا نے 1056نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. اسی طرح ہیومینٹیز گروپ گرلز میں مظفرگڑھ سے لائبہ ارم نے 1089 نمبرز کے ساتھ پہلی، مظفرگڑھ کی جویریہ منیر نے 1081 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ لیہ کی فائزہ مقصود نے 1064 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. ایڈیشنل کمشنر سید نوید عالم نے پوزیشن ہولڈرطلباؤطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت سے مستقبل میں بھی کامیابیوں کاسفر جاری رکھیں گے۔ادھربہاولپورمیں حوریم اکرم4 116نمبرلیکرپہلے،ابیہااعجاز1163نمبرلیکردوسرےاورملیحہ خان 1162نمبرلیکرتیسرےنمبرپررہیں۔
بہاول پور سےکرائم سیل کےمطابق تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ 2025 کی پوزیشن کا اعلان کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے ایک باوقار تقریب بورڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل کمشنر بہاول پور نیر مصطفی نے باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیا۔ تقریب میں کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم اور سیکر ٹری بورڈ ظہور احمد چوہان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نیر مصطفی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج نہ صرف طلبہ کی محنت کا ثمر ہیںبلکہ اساتذہ، والدین اور ادارے کی اجتماعی کاوشوں کی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور بورڈ نے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کے تحت ایک قابلِ فخر مثال قائم کی ہے۔ اس موقع پر سکراٹری بورڈ ظہور احمد چوہان نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ اور طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں ہماری تعلیمی پالیسی، اساتذہ کی محنت، والدین کی رہنمائی اور طلبہ کے عزم کا نتجہ ہیں ۔ بورڈ آئندہ بھی شفافتب، میرٹ اور تعلیمی بہتری کے سفر کو جاری رکھے گا۔تقریب میں موجود کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم نے کہا کہ امتحانی عمل کو مکمل نظم و ضبط، شفافت اور جدید پالیسیوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔ انہوں نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے پوزیشنز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم نے ذرائع ابلاغ کے نماوئیدگان کو بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ 2025 میں کل 55727 اُمیدواران نے شرکت کی ۔کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایاکہ امیدوارہ حوریم اکرم نے1164 نمبرات حاصل کر کے بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزشن حاصل کی جس کا تعلق کنکورڈیا کالج فار گرلز بہاول پور سے ہے۔ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن پر ابیہا اعجازنے 1163 نمبرات حاصل کیے اور ان کا تعلق اسپائیر کالج گرلز خان بیلہ سے ہے۔ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن کے حق دارملیحہ خان پائے جنہوں نے 1162 نمبرات لیے اور ان کا تعلق پنجاب کالج ویمن بہاول پور سے ہے گروپ پری میڈیکل گرلز کیٹیگری میں حوریم اکرم رولنمبر 612042 کنکورڈیا کالج فار گرلز بہاول پور نے1164 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ابیہہ اعجاز رولنمبر630414 اسپائیر کالج گرلز خان بیلہ نے نمبرات 1163 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے دو امیدواران حق دارقرار پائے۔ جس میں امینہ فاطمہ رولنمبر607589عبداللہ کالج فار گرلز ہیڈ سلیمانکی روڈ منچن آباد نے 1159نمبرات لیے، اسی پوزیشن پر امیدوارہ عمارہ منیر رولنمبر 727017 نمبرات 1159 اسپائیر کالج گرلز خان بیلہ حق دارقرار پائے ۔ گروپ پری میڈیکل بوائز کیٹیگری میں محمد معاویہ رولنمبر712686 پنجاب کالج بوائز بہاول پور نے1150 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن محمد عبدالرافع رولنمبر613172 رینجر پبلک کالج فار بوائز بہاول پور نمبرات1149 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے دو امیدواران حق دارقرار پائے۔ جس میں محمد عبداللہ ضیا رولنمبر616844 پنجاب کالج بوائز حاصل پور نے 1146نمبرات لیے، اسی پوزیشن پر امیدوار محمد عثمان غنی رولنمبر 613621 نمبرات 1146 صادق پبلک ہائیر سیکنڈری سکول بہاول پور حق دارقرار پائے ۔گروپ پری انجنیئرنگ گرلز کیٹیگری میں ملیحہ خان رولنمبر 611574 پنجاب کالج ویمن بہاول پور نے1162 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن زوہا احسن رولنمبر710071 ڈومینکین کانوئنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بہاول پور نے نمبرات 1160 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے امیدوارہ مریب ایمان رولنمبر 710531 نمبرات 1139 پنجاب کالج ویمن بہاول پور حق دارقرار پائے ۔ گروپ پری انجنیئرنگ بوائز کیٹیگری میں محمد مصعب سیال رولنمبر 613840 عباسیہ ہائر سیکنڈری سکول بہاول پور نے1152 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن محمد فیضان علی رولنمبر601708 کپس کالج فار بوائز جڑا ں والا روڈ بہاولنگر نے نمبرات 1150 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے امیدوار عبداللہ محبوب رولنمبر 725841 نمبرات 1136 مدرسہ البنات ہائر سیکنڈری سکول بوائز صادق آباد حق دارقرار پائے ۔ گروپ جنرل سائنس گرلز کیٹیگری میں فاطمہ آصف رولنمبر 619829 کپس کالج گرلز گلشن اقبال بائی پاس خان پور نے1142 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عزہ نور رولنمبر624192 کپس کالج گرلز رحیم یار خاں نے نمبرات 1140 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے امیدوارہ اریںبہ غوث رولنمبر 708879 نمبرات 1132 کنکورڈیا کالج فار گرلز بہاول پور حق دارقرار پائے ۔ گروپ جنرل سائنس بوائز کیٹیگری میں عبدالرحمن رولنمبر 622828 سواٹ ہائر سیکنڈری سکول لیاقت پور نے1142 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن محمد عبداللہ صدیق رولنمبر712377 گورنمنٹ صادق ایجرٹن گر یجویٹ کالج بہاول پور نے نمبرات 1131 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے امیدوار ابراہیم رولنمبر 621508 نمبرات 1126 البشیر بوائز ہائر سیکنڈری سکول ظاہر پیر خان پور حق دارقرار پائے ۔ گروپ آرٹس گرلز کیٹیگری میں ایمن جعفر رولنمبر 705116پنجاب کالج فار گرلز ہارون آباد نے1117 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن زنیرہ صدیق رولنمبر615618 گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن حاصل پور نے نمبرات 1075 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے دو امیدواران حق دارقرار پائے۔ جس میں نمرا شوکت رولنمبر602964 پنجاب کالج فار گرلز چشتیاں نے 1073نمبرات لیے، اسی پوزیشن پر امیدوارہ نمرا رولنمبر 704583 نمبرات 1073 گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ہارون آبادحق دارقرار پائے ۔گروپ آرٹس بوائز کیٹیگری میں سید عمیر اقبال رولنمبر 719609 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج علامہ اقبال ٹاون لیاقت پور نے1048 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عثمان علی رولنمبر622744 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج علامہ اقبال ٹاون لیاقت پور نے نمبرات 1043 نے حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے لیے امیدوار سلمان اقبال رولنمبر 601129 نمبرات 1042 گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر حق دارقرار پائے ۔بورڈ کے اعلامہ کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز مںل خصوصی تقریب مورخہ 18 ستمبر کو بوقت 10 بجے صبع بورڈ آفس مںر منعقد کی جا رہی ہے، جس کی صدارت کمشنر بہاولپور ڈویژن محترمہ مسرت جبیں کریں گی۔ تقریب مںی نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس موقع تعلیمی بورڈ کے متعلقہ افسران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نےبھی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔










