عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو، مقتدیٰ الصدر کی ایران اور اتحادی ملیشیاؤں کو سخت وارننگ-عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو، مقتدیٰ الصدر کی ایران اور اتحادی ملیشیاؤں کو سخت وارننگ-قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن کا مریم نواز کو کرارا جواب-قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن کا مریم نواز کو کرارا جواب-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق

تازہ ترین

انتھونی البانیز کی دوبارہ کامیابی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیرمقدمی پیغام

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کو دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے آسٹریلوی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری خدمات کے تسلسل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ انتھونی البانیز کے ساتھ مل کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن، ترقی، اور اشتراکِ عمل کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا میں حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح برتری حاصل کی اور وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے مسلسل دوسری مرتبہ تین سالہ مدت کے لیے کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔
انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے اپنی شکست کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ انتخابی مہم میں مطلوبہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق لیبر پارٹی نے اب تک 70 نشستیں حاصل کی ہیں، جب کہ اپوزیشن اتحاد صرف 24 نشستیں جیت سکا۔ دیگر 13 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ کچھ حلقوں کے نتائج کا ابھی انتظار ہے۔
اگر لیبر پارٹی مطلوبہ اکثریت یعنی 76 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تو اسے اتحادی حکومت بنانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ آسٹریلیا میں آخری اتحادی حکومت 2010 میں بنی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں