آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

المدیو کمپلیکس پلس: کہروڑ پکا کا پارٹنر ڈیویلپر مافیا کے ہاتھوں لٹ گیا، غیر قانونی فروخت شروع

متاثرہ عبدالرزاق

ملتان (پراپرٹی انویسٹیگیشن سیل) شجاع آباد روڈ پر نشتر ٹو کے سامنے 11 کنال کمرشل اراضی کا 36 کروڑ میں دو کروڑ روپے دیکر بیعانہ کرنے والا کہروڑ پکا کا عبدالرزاق ڈویلپر مافیا کے ہاتھوں لٹ گیا۔ نہ نقشہ منظور ہوا اور نہ ہی حکومتی قوانین کے مطابق قواعد و ضوابط پورے ہوئے مگر موقع پر المدیو کمپلیکس پلس کے ٹائٹل سے کمرشل پلازہ کی تعمیر شروع ہوتے ہی دکانیں فروخت ہونا شروع گئیں اور اس کمرشل اراضی کا بیعانہ کرنے والا اس کمرشل پراپرٹی میں سے ساڑھے 27 فیصد حصے اور تین مرلے رجسٹری کا مالک ہونے کے باوجود دھکے کھا رہا ہے۔ کہروڑ پکا کے عبدالرزاق نے روزنامہ قوم کے دفتر میں آ کر بتایا کہ مارچ 2023 میں انہوں نے شجاع آباد روڈ پر نشتر ٹو کے سامنے 11 کنال کمرشل اراضی کا اپنے ایک پارٹنر ریاض احمد کے ہمراہ دو کروڑ ایڈوانس دے کر 36 کروڑ میں سکھیرا فیملی سے سودا کیا جس کی تمام اقساط 15 اکتوبر 2024 میں مکمل ہونا تھی مگر اس دوران ریاض احمد نے اپنا حصہ اپنے پارٹنر عبدالرزاق یعنی مجھے فروخت کر دیا اور اس فروخت کے عوض بہاولپور میں عبدالرزاق سے ریاض احمد نے متبادل زمین لے لی۔ ریاض نے معاہدے کے مطابق نشتر ٹوکے سامنے ساڑھے 27 فیصد حصہ واپس عبدالرزاق کو بیچ دیا جبکہ عبدالرزاق اس سے قبل اپنا 50 فیصد حصہ شیخ اصغر کو فروخت کر چکاتھا۔ اب نئے معاہدے کی روشنی میں شیخ اصغر اور ریاض50،50فیصد کے مالک بن چکے تھے۔ ان دونوں نے اس میں سے 45 فیصد زمین خواجہ ابوبکر اور مہر علی کو فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا مگر اس کا علم عبدالرزاق کو نہ ہونے دیا۔ اب نئی صورتحال کے مطابق 55 فیصد کے حصے دار دو پارٹنر شیخ اصغر اور ریاض تھے۔ اس دوران ریاض نے 55 فیصد میں سے اپنا آدھا حصہ یعنی ساڑھے 27 فیصد واپس عبدالرزاق کو فروخت کر دیا اور دوسری طرف 11 کنال اراضی کا تمام تر قبضہ شیخ اصغر اور ریاض نے خواجہ ابوبکر اور مہر علی کو دے دیا۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عبدالرزاق کے ساڑھے 27 فیصد رقبے پر بھی خواجہ ابوبکر اور مہر علی قابض ہیں اور پلازہ تعمیر کر رہے ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ خواجہ اصغر جو کہ ساڑھے 27 فیصد کا مالک تھا اس نے بھی خواجہ ابوبکر اور مہر علی کے ساتھ پارٹنر شپ اس منصوبے میں تینوں حصے دار و قابض ہو گئے اور ان کے پاس کل 72.5 فیصد حصہ ہو گیا۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اس 11 کنال کمرشل اراضی میں سے ساڑھے 27 فیصد کا حصہ دار عبدالرزاق دھکے کھا رہا ہے نہ اسے پیسے دیئے جا رہے ہیں نہ اراضی دی جا رہی ہے اور اس کے کم و بیش 25 کروڑ روپے کی مالیت کے اس کمرشل رقبے پر خواجہ ابوبکر، شیخ اصغر اور مہر علی ناجائز طور پر قابض ہیں۔ ابوبکر خواجہ اور مہر علی 5۔72 فیصد حصے کہ مالک بن گئے مگر انہوں نےعبدالرزاق کے ساڑھے 27 حصے پر بھی قبضہ کر لیا۔ عبدالرزاق نے روزنامہ قوم کو بتایا کہ موقع پر کنسٹرکشن کے اخراجات نکال کر 20 سے 25 کروڑ روپیہ ان کا حصہ بنتا ہے اور یہ تینوں قابض ہیں۔ یہاں یہ عمل قابل ذکر ہے کہ اس 11 کنال اراضی سے تین مرلہ اراضی جو کہ برلب سڑک ہے، عبدالرزاق کی اہلیہ کے نام رجسٹری ہے مگر اس پر بھی خواجہ ابوبکر، شیخ اصغر اور مہر علی کا قبضہ ہے اور یہ رجسٹری محکمہ ریونیو کے ریکارڈ سے تصدیق شدہ ہے۔

ملتان:شجاع آبادرروڈپرنشترٹوکے سامنے المدیوکمپلیکس پلس جس میںدکانوں کی غیرقانونی فروخت جاری ہے۔
خواجہ ابوبکر،مہرعلی اورشیخ اصغرجن پرپارٹنرعبدالرزاق سے فراڈکاالزام ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں