آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

اقرا شفیق کیس: اوچشریف پولیس کا یوٹرن، دہشتگردی دفعات حذف، رپورٹ عدالت پیش

بہاولپور (کرائم سیل) اقراشفیق کیس میں بڑی پیشرفت اسوقت سامنے آئی جب اوچ شریف پولیس کا دیگر کئی جھوٹےمؤقفوں کی طرح دہشت گردی کی دفعات کا مؤقف بھی غلط ثابت ہو گیا۔ ڈی ایس پی یزمان نے خود رپورٹ میں تسلیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کر کے رپورٹ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی، جس سے واضح ہو گیا کہ تھانہ اوچ شریف پولیس کی جانب سے لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات بے بنیاد تھیں۔ذرائع کے مطابق کیس میں شامل خواتین اور طالبہ کے ساتھ کیا گیا ظلم اب بے نقاب ہو رہا ہے اور انصاف کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقرا دہشت گردی کیس میں ریڈر ڈی ایس پی محمد عارف افضل اے ایس آئی نے جو رپورٹ دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی، اس کے مطابق بحوالہ ضمنی نمبر 13 مورخہ 27 ستمبر مرتبہ محمد طارق ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او یزمان نے دہشت گردی کی دفعات کو حذف کر دیا، جس پر اقراء شفیق کے والد اور ان کے چچا وغیرہ نے عبوری ضمانتوں کی استدعا واپس لے لی اور خصوصی عدالت نے مجاز عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ 10 اگست کو ایس ایچ او سجاد سندھو نے اوچ شریف کے بااثر قبضہ مافیا خواجہ مرید حسین اور اس کے داماد خواجہ نثار علی صدیقی کی جانب سے بھاری مالیت کی کمرشل اراضی پر قبضہ دلوانے کے لیے اقراء اور اس کے پورے خاندان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور چالان کر کے جیل بھیج دیا گیا۔مورخہ 27 اگست کو آر پی او بہاولپور کی جانب سے تھانہ اوچ شریف میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او بہاولپور نے اس بے بنیاد دہشت گردی کے مقدمے اور متاثرہ خاندان کو “عادی مجرم” قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او اوچ شریف کی کھل کر حمایت کی۔ اسی طرح انکوائری افسر ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید شاہ نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ اور ایس ایچ او اوچشریف کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں بغیر انکوائری مکمل کیے ہی متاثرہ خاندان کو قصوروار قرار دے کر ایس ایچ او اوچ شریف کی مکمل سہولت کاری کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔یہی نہیں، اوچشریف پولیس کے 15 پر جھوٹے دعوے، محمد شفیق کی جانب سے کانسٹیبل کو جان سے مارنے کی نیت سے ڈنڈا مارنا اور پولیس پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے دہشت گردی کرنے کا دعویٰ بھی اب ڈی ایس پی یزمان نے جھوٹے ثابت کر دیے ہیں۔امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور نصر اللہ خان ناصر سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے اقدام کو سراہا اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ اب ایس ایچ او کے خلاف اس ظلم و زیادتی پر کارروائی ہونی چاہیے۔اسی طرح اس کیس میں جڑے دیگر افراد نے مشورہ دیا کہ چند روز بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ بہاولپور کے موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ اقراء اور اس کی پوری فیملی کو وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا جائے جو اپنے ساتھ ہونے والی پولیس گردی کے متعلق آگاہ کریں گے تاکہ پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب میں خواتین کی تذلیل کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کر سکیں کیونکہ ڈی پی او بہاولپور تو ان کے خلاف کاروائی کرنا ہی نہیں چاہتے کیونکہ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او جلد ایس ایچ او سجاد سندھو کو صرف تبدیل کریں گے اور کوئی سزا نہیں دیں گے اور ذرائع بتا رہے ہیں کہ نئے ایس ایچ او اوچشریف کے لیے نام بھی فائنل ہو گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں