برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

اسکالرشپ پر بیرون ملک جاکر فرار ہونے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں، جنید اکبر کا اہم بیان

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں غیر ملکی اسکالرشپس کے مفرور اسکالرز سے 1.5 ارب روپے واپس نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر کمیٹی چیئرمین جنید اکبر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو بھگوڑے اسکالرز کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت دی۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکا کے فل برائٹ اسکالرشپ میں 92 میں سے 89 اسکالرز کا اسکالرشپ کینسل کیا جا چکا ہے۔ شاہدہ اختر نے سوال اٹھایا کہ کیا ان افراد کے پاسپورٹس کینسل نہیں ہو سکتے؟ اس پر کمیٹی چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ ایسے افراد کے شناختی کارڈ بھی بلاک ہونے چاہیے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے بتایا کہ بھگوڑے اسکالرز کی تعداد 96 ہے اور کچھ کیسز عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 80 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم واپس لے لی گئی ہے۔
شازیہ مری نے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ قومی خزانے کا پیسہ ایسے افراد پر خرچ نہ ہو جو پاکستان واپس نہ آئیں، اور ایچ ای سی کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
جنید اکبر نے کہا کہ ایچ ای سی فوری طور پر ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائے، جب کہ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ یہ افراد ملک کا پیسہ خرچ کرکے واپس نہیں آتے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ اگر عدالتوں سے ریکوری ہو رہی ہے تو اس کا تخمینہ بھی لگایا جائے اور یہ واضح کیا جائے کہ ایچ ای سی کا خرچہ کون پورا کرے گا۔ آخرکار، کمیٹی نے ایچ ای سی کو دو ہفتوں میں اسکالرشپ سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں