آج کی تاریخ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا علیمہ خان انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (میڈیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ انکوائری رپورٹ جمع کیوں نہیں کرائی گئی؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت موصول نہیں ہوئی تھی۔
عدالت نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے اپنی جاری انکوائری کی مکمل رپورٹ جمع کروائے۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے مزید کارروائی آئندہ ہفتے تک مؤخر کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں