Post Views: 47
ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں واقع ریفائنری کے قریب اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں تین مختلف مقامات پر دھماکوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسد آباد میں موجود میزائل سائیٹ پر حملے کے دوران بھی دو ایرانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اپنی موجودہ جارحانہ پالیسی جاری رکھی تو وہ تہران کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید کارروائیاں آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہیں۔