آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

احمد پور شرقیہ: ستھرا پنجاب کرپشن سکینڈل، “قوم” کے انکشاف پر کھلبلی، مافیا متحرک

بہاولپور ( کرائم سیل) ستھرا پنجاب پروگرام احمد پور شرقیہ میں IFCO کمپنی کےمبینہ کرپشن سکینڈل کی خبر چھپتے ہی حکام میں تھرتھلی مچ گئی، ’’قوم‘‘کو چپ رہنے بارے بڑی آفرز ٹھکرائے جانے پر چہیتوں کو بچانے کے لیے مافیا متحرک،معلومات دینے کا شبہ مشکوک چھوٹے ملازمین کو زبان بندی وگرنہ نوکری خاتمہ کی تڑیاں شروع، کنٹریکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہاولپور میں ممکنہ آمد سے قبل مک مکا کرکے معاملہ پر ’’مٹی پاؤ‘‘ کی کوششیں تیز کر دیں،جبکہ احمد پور شرقیہ کی طرح دوسری تحصیلوں میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی اطلاعات آرہی ہیں جنہیں تحفظ دینے کے لیے چٹی دلالوں اور ٹاؤٹس نے بھی لنگوٹ کس لئے، ستھرا پنجاب پروگرام میں مبینہ کرپشن کے عامر اور امتیاز نامی مرکزی سہولت کاروں کی انٹری، سب کو دیکھ لیں گے، کنٹریکٹر کی گیدڑ بھبھکیاں جاری، ملتان کے بڑے سیاسی گھرانے کی کنٹریکٹر کو مبینہ آشیرواد بارے انکشاف۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ “قوم” نے ستھرا پنجاب پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن بارے IFCO کمپنی کی کارستانیوں پر مبنی خبر بمعہ تصویری ثبوت شائع کی، تو مذکورہ کمپنی کے چہیتوں اور مافیا کے سہولت کاروں کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں میں اونچی کرسیوں پر بیٹھے آفیسروں اور سٹاف میں کھلبلی مچ گئی، باوثوق ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر ملک عارف نے روزنامہ “قوم” کو ڈیل کرنے اور خاموش رہنے بارے بھاگ دوڑ شروع کردی، اپنے رفقاء و ہم مزاج لوگوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ممکنہ دورہ بہاولپور سے پہلے اس معاملہ کو “ٹھنڈا” کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے اور انہوں نے اپنے تئیں سفارشات اور دباؤ سمیت مختلف آفرز بارے کام شروع کردیا ہے، جبکہ تاحال کچرے میں مٹی کی اچھی خاصی مقدار مکسنگ کرکے ڈمپنگ اسٹیشن پر دفن کرنے کا سلسلہ بھی دھڑلے سے جاری رکھا ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ بھی خاموش پائی جاتے ہیں، اور محکمہ کے تحصیل منیجر، سپروائزرز سمیت سائیٹ یا فیلڈ میں متعین دیگر ملازمین بھی پوری سہولت کاری کے ساتھ ساتھ بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں، دوسری جانب بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ میں بیٹھے عامر اور امتیاز نامی مبینہ سہولت کار بھی کنٹریکٹر کے ساتھ حق یاری نبھانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں، اور ستھرا پنجاب پروگرام میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور گھپلوں کا عملی دفاع کرنے اور بی ڈبلیو ایم سی کو رام کرنے بارے عملی طور پر سرگرم ہوگئے ہیں، زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ کنٹریکٹر موجودہ حکومتی سیٹ اپ بالخصوص مسلم لیگ ن کا چہیتا ہے اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت دیگر طاقتور شخصیات تک مراسم کا بھی حامل ہے جسکی وجہ سے دھڑلے سے آئے روز ورکرز کو گالم گلوچ کرنا، انکو نوکری سے نکالنا، تنخواہوں کی ناجائز کٹوتیاں کرنا، کچرے میں بڑی مقدار میں مٹی کی مکسنگ کرکے وزن بڑھانا، بلز پاس کروانے کی مد میں بی ڈبلیو ایم سی کے سہولت کاروں تک حصہ پہنچانا، پوری تحصیل میں اپنے زرخرید لوگوں کو بھرتی کرکے ان سے کمزور اور نچلے طبقہ کے ملازمین کا استحصال کرانا، دفاتر میں پابند کرکے تھانیداری دکھانا سمیت دیگر ڈھیروں “فعل” اسکا معمول بن چکا ہے، زرائع نے تو یہاں تک بھی بتایا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو فلاپ ہونے سے بچانے، قومی خزانے کو لوٹنے اور ورکرز کے استحصال کو روکنے والوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کرکے ان پر الزامات لگا کر فارغ کردینا مزکورہ کنٹریکٹر نے وطیرہ بنا لیا ہے، ڈھیروں لوگ جو کچھ عرصہ قبل تحصیل احمد پور شرقیہ میں اپنی قابلیت اور محنت کے بل بوتے پر ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے فعال رکھے ہوئے تھے اور عوامی دعائیں سمیٹ رہے تھے انکو اندر ہی اندر رگڑا کر لگا دیگر قابل اور کام پسند محنتی ورکرز کو دباؤ میں لانے کے لیے نشان عبرت بنا دیا گیا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر نوٹس لیا جائے، ملکی خزانے پر ڈاکہ لگانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام اپنے بنیادی قوانین پر کاربند ہوکر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔موقف لینے پر عامر اور امتیاز کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار عارف کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے جس وجہ سے اس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لاہور سے احکامات ہیں ہماری سہولت کاری
کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

احمد پور شرقیہ میں ڈمپروں میں مٹی لاکر کچرے میں مکس کرکے ڈمپنگ کے مناظر

شیئر کریں

:مزید خبریں