آج کی تاریخ

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ

ن ڈے بیٹرز کی تازہ فہرست میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے روہت شرما دو درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے 14 درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن گلین فلپس 6 درجے ترقی کرتے ہوئے 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے بھی 5 درجے بہتری کے بعد 26ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

بولرز کی رینکنگ

ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بھارت کے رویندرا جڈیجا نے تین درجے ترقی کرتے ہوئے 10ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 10 درجے ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے 7 درجے ترقی کے بعد ساتویں جبکہ راچن رویندرا نے 8 درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
یہ رینکنگز عالمی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہیں اور مستقبل کے میچز میں ان کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں