آج کی تاریخ

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

چار سیاروں کا ایک مجموعہ آپ کے دوسرے گھر میں موجود ہوگا، اور دوسرا گھر مادی فوائد کا گھر کہلاتا ہے۔ ان چار سیاروں کا امتزاج آپ کو زندگی کے چار شعبوں میں طاقتور مواقع فراہم کرے گا۔ایسی تبدیلیاں آنے والی ہیں جن میں سے کچھ بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مئی کے تقریباً آخری ہفتے میں آپ کے لیے بہت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ آپ کی صلاحیتیں، آپ کے وسائل، آپ کے منصوبے، یہ سب تو آپ کے اختیار میں ہوتے ہیں، لیکن وقت کا برتاؤ آپ کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ آپ اپنی مرضی سے دن کو طلوع نہیں کر سکتے، آپ اپنی مرضی سے رات کو وجود میں نہیں لا سکتے۔ وقت کا یہ قدرتی برتاؤ ایک منظم طریقے سے چلتا رہتا ہے۔میں نے بات وقت کے برتاؤ سے اس لیے شروع کی کیونکہ آنے والے دنوں میں ایسی تبدیلیاں آ رہی ہیں جن میں سے کچھ وقت کی طرف سے بڑے فائدے لے کر آئیں گی۔ جب وقت اچھا ہو تو اسے فصلِ بہار کہا جاتا ہے، اور اس بہار کے موسم میں زندگی کے کئی شعبے خوشحالی کی طرف جائیں گے۔ لیکن اسی دوران کچھ فلکیاتی حرکات ایسی بھی ہوں گی جو آپ سے احتیاط کا تقاضا کریں گی۔ زندگی کے کچھ شعبے ایسے ہوں گے جن میں اب لاپرواہی نہیں برتی جا سکتی۔ ایک پروفیشنل ایسٹرولوجر کی حیثیت سے میرا مشورہ ہے کہ آپ خاص طور پر تین تبدیلیوں پر توجہ دیں جو اس ہفتے آپ کے سامنے آئیں گی۔پچیس مئی کو زحل تیس سال بعد آپ کے لیے بارہویں گھر میں داخل ہوگا، اور یہ اگلے ڈھائی سال کے لیے ایک اچھی پوزیشن نہیں سمجھی جاتی۔ اگرچہ یہ سات سال تک چلے گی، لیکن زحل جس گھر میں جائے، وہاں اگر اس کا اثر منفی ہو تو اس کے اثرات صحت، تعلقات، انعامات، اور روحانی کیفیت پر پڑتے ہیں۔ اس کی موجودگی آپ کے انعامات کو تاخیر سے پہنچا سکتی ہے، آپ کی وجدان کی قوت کو متاثر کر سکتی ہے، آپ کے اندازے غلط ہو سکتے ہیں، اور آپ کے منصوبے ناکام ہو سکتے ہیں۔ یہ سب ممکنات میں شامل ہیں، لیکن جدید تحقیق اور علاج نے زحل کے منفی اثرات کو کافی حد تک متوازن کرنا سیکھ لیا ہے۔ میں آخر میں اس کی ریمیڈی بھی دوں گا۔سادہ لفظوں میں، میں ٹورینز کو احتیاط کی تلقین کر رہا ہوں کہ وہ تمام غیر قانونی کاموں سے دور رہیں، ایسے غیر اخلاقی تعلقات سے بچیں جو ان کی عزت کو برباد کر سکتے ہیں، ایسی وابستگیوں سے گریز کریں جو بعد میں پچھتاوے یا دکھ کا سبب بنیں، اور ایسے طرزِ زندگی سے بھی پرہیز کریں جو صحت کو نقصان دے سکتا ہو۔ میری کم بات کو زیادہ سمجھیں۔ میں پچھلے پچیس سال سے علم نجوم کر رہا ہوں۔جب بھی اچھی پیش گوئیاں آتی ہیں، لوگ خوشی سے قبول کرتے ہیں، لیکن جب کوئی بری خبر دی جائے تو وہ چڑچڑا ہو جاتا ہے، اسے نظر انداز کرتا ہے، کہتا ہے ایسا نہیں ہوگا۔ یہ انسان کی فطرت ہے۔ انسان ہمیشہ میٹھے کو پسند کرتا ہے، کڑوی باتوں کو ٹھکرا دیتا ہے۔ لیکن یہ آپ کے اپنے رویے پر منحصر ہے۔میں نے پہلی بار سَڈھے ساتی کو نہیں دیکھا۔ میں نے سن 2000 میں علم نجوم شروع کیا تھا۔ میں نے اس دوران اسکارپیو، سیجیٹیریئس، کیپریکورن، ایکویریئس کی سَڈھے ساتی دیکھی ہے۔ اب پائسیز اور ایریز پر بھی چل رہی ہے۔ اور آپ میرے کیریئر میں پہلی بار سَڈھے ساتی میں داخل ہو رہے ہیں۔علم حاصل کرنے کے دو ہی طریقے ہوتے ہیں: یا تو خود ٹھوکر کھا کر سیکھیں، یا کسی ایسے سے پوچھ لیں جو پہلے ٹھوکر کھا چکا ہو۔ میں نے اپنی زندگی اسی مطالعے میں گزار دی ہے۔ سَڈھے ساتی ایک سخت دور ہوتا ہے۔ چاہے میں جتنا بھی کہتا رہوں کہ یہ اچھی ہے، لیکن جب آپ اس میں مبتلا ہوں گے تو خود ہی کہیں گے کہ وقت واقعی اچھا نہیں تھا۔ اس لیے آپ کو محتاط ہونا ہوگا۔ میں دل کی گہرائیوں سے بات سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، شاید آپ سمجھ جائیں۔اب یہ ایک منفی خبر تھی، اس کی ریمیڈی آخر میں دوں گا۔ باقی ساری خبریں مثبت ہیں۔سورج اس وقت آپ کے دوسرے گھر میں ہے۔ 26 مئی کو مرکری بھی اسی گھر میں آ جائے گا۔ مشتری پہلے سے وہاں موجود ہے، اور 28 مئی کو نیا چاند بھی اسی گھر میں ہوگا۔ چار سیاروں کا ایک مجموعہ دوسرے گھر میں موجود ہوگا۔ دوسرا گھر مالی فوائد، آزادی، بڑے فیصلے، رسک لینا، سرمایہ کاری، وراثتی معاملات، اور سکون و خوشحالی کا گھر ہوتا ہے۔ان چار سیاروں میں پہلا سورج ہے، جو آپ کو فیصلہ سازی، قیادت، اور لیڈر شپ جیسی خصوصیات دے گا۔ سورج زندگی کی آسائشوں کا نمائندہ ہے۔ مرکری مواصلات، منصوبہ بندی، حاضر دماغی، علم، تخلیقی صلاحیتوں اور گہری سوچ کا نمائندہ ہے۔ سورج اور مرکری کی دوستی اضافی فوائد بھی لاتی ہے۔ نیا چاند آپ کے جذبات، روحانی اعتقادات، اور برکتوں کا نمائندہ ہوگا، خاص طور پر اس لیے کہ یہ ذوالحج کے ابتدائی دس دنوں کی ابتدا کرے گا، جن کی اللہ نے قرآن میں قسم کھائی ہے۔مشتری خوش نصیبی اور نقصانات کی تلافی کا نمائندہ ہے۔ ان چاروں سیاروں کی موجودگی آپ کو چار شعبوں میں طاقتور مواقع دے گی: مالی آزادی، مؤثر اور دیرپا منصوبہ بندی، آرام دہ اور آسان کامیابیاں، اور اچانک بڑے فائدے۔اگرچہ 25 تاریخ کو زحل کی موجودگی منفی ہو سکتی ہے، لیکن یہ چار سیاروں کی حمایت اس کے اثر کو وقتی طور پر دبا لے گی۔ یہ مدد آپ کو صرف ایک مہینے کے لیے میسر ہوگی، جبکہ زحل ڈھائی سال تک رہے گا۔ اس لیے اس ایک مہینے کو رلیف کے طور پر انجوائے کریں، لیکن زحل کو نظر انداز نہ کریں۔جو ٹورینز پہلے سے کامیابی کا تسلسل بنا چکے ہیں، جو شہرت، عزت، اختیار، وسائل، اور مضبوط خاندانی تعلقات رکھتے ہیں، انہیں ابھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ زحل ایک سست رفتار سیارہ ہے، جو آہستہ آہستہ اثر ڈالتا ہے، اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، مرمت اور مدافعت کی جا سکتی ہے۔لیکن جو افراد ابھی کامیابی کا تسلسل نہیں بنا پائے، جو ہاتھ سے منہ تک کی زندگی گزار رہے ہیں، جو جسمانی یا ذہنی طور پر کمزور ہیں، یا خاندانی الجھنوں کا شکار ہیں، تو وہ زحل کے اثرات سے جلد متاثر ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں