آج کی تاریخ

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

پائسینز کے لیے مئی کا آخری ہفتہ کافی مصروف اور خوشگوار ہوگا۔ بہت ساری مثبت تبدیلیاں اس ہفتے آپ کو میسر آئیں گی، لیکن کچھ امتحانوں سے بھی گزرنا پڑے گا۔ میں سب سے پہلے وہ خبر سنا دیتا ہوں جو تھوڑی منفی ہے، پھر ساری اچھی خبریں۔اس اینگل پر جو فیصلے مرکری کے ذریعے ہوں گے ان پچیس دنوں میں، سیٹرن دو سال اور چھ ماہ تک وہاں رہے گا۔ وہ منفی اثرات طویل عرصہ تک چلیں گے، لیکن راحت ہے 25 اور 26 مئی سے جب چار سیاروں کا ایک گروپ آپ کے چوتھے اینگل پر ہوگا، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پُرسکون ہوں گے۔سیٹرن، جو پچھلے پانچ سال سے آپ کو گھیرے ہوا تھا، اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔ مغربی نجوم کے مطابق، سیٹرن 25 مئی کو آپ کے دوسرے اینگل سے گزرے گا اور یہ مرحلہ ڈھائی سال تک چلے گا۔ اس دوران وہی ساڑھے ساتی والی صورتحال آپ کے سامنے رہے گی۔ مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ نے پچھلے پانچ سالوں میں بڑی خوبی سے ریمیڈیز کے ذریعے، اپنی صلاحیتوں کے ذریعے، اور شارٹ ٹرم سیاروں کی مدد سے کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔ اسی طرح آپ کو آئندہ کچھ سال اور گزارنے ہوں گے، پھر آپ کو اس سے آزادی مل جائے گی اور آپ زندگی کے ہر شعبے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔سیٹرن کی منفی اثرات اب چونکہ دوسرے اینگل پر ظاہر ہوں گے، اس لیے آپ کو اپنے اخراجات پر دھیان دینا ہوگا۔ نظم و ضبط کے ساتھ پیسہ خرچ کریں، سرمایہ کاری کریں، اور اپنے تعلقات میں بھی احتیاط سے کام لیں۔ اپنے جذباتی اتار چڑھاؤ، احساسات کی کمی یا غصے میں فیصلے نہ کریں، اور ان کیفیات کو اپنے رشتوں پر حاوی نہ ہونے دیں۔ معاملات کو سنبھال کر رکھیں، تھوڑا پیچھے ہٹ کر چلیں، اور کامیابی آپ کا مقدر ہے۔ میں آپ کو سیٹرن کو متوازن کرنے کے لیے ایک ریمیڈی بھی بتاؤں گا۔یہ تو منفی خبر تھی، اب خوشخبریاں سنیے۔ مرکری 26 مئی کو چوتھے اینگل پر آجائے گا، اور یہ اینگل بذات خود آرام، سکون اور راحت کا نمائندہ ہوتا ہے۔ اس اینگل پر مرکری کی موجودگی میں جو بھی فیصلے کیے جائیں گے، وہ پچیس دن تک آپ کے لیے مؤثر رہیں گے، جبکہ سیٹرن ڈھائی سال تک وہاں رہے گا، یعنی اس کی منفی اثرات برقرار رہیں گے، مگر مرکری کی آمد سے 25 اور 26 مئی سے ایک ریلیف کا آغاز ہو جائے گا۔مرکری کے چوتھے اینگل پر آنے سے آپ کی تعلیمی کارکردگی مضبوط رہے گی، ان میں کوئی کمزوری یا حساسیت نہیں آئے گی۔ آپ کے عملی منصوبے اسی طرح جاری رہیں گے، آپ کے تخلیقی خیالات، آپ کی پرکشش گفتگو آپ کے لیے محبت بھرے رشتے، جائیداد سے متعلق سرمایہ کاری، سب کچھ محفوظ، فائدہ مند اور منافع بخش رہے گا۔ مرکری تو 26 مئی کو چوتھے اینگل پر آئے گا، مگر سورج پہلے ہی 20 مئی سے وہاں موجود ہے، اور سورج کی یہ ایک بہترین پوزیشن ہے۔جب مرکری آپ کی ذہنی صلاحیت کو نکھار رہا ہوگا، ارتکاز، رابطہ اور عمل درآمد میں مدد دے رہا ہوگا، سورج کی بدولت آپ جسمانی صحت اور قیادت کی صلاحیت میں بہتر ہوں گے۔ آپ کی توانائی، کارکردگی، حوصلہ، نظم و ضبط اور اعتماد مرکری کے اثرات کو دگنا کر دیں گے، اور آپ زیادہ پُرعزم ہو جائیں گے۔ آپ دوہری سوچ سے نکلیں گے، خوف اور غم سے باہر آئیں گے۔ بہت سے ایسے مسائل جو صرف عقلی دلائل سے یا محض گفتگو سے حل ہو سکتے ہیں، وہ بھی آپ کے لیے ممکن ہو جائیں گے۔بات ابھی ختم نہیں ہوئی، پائسینز۔ اسی چوتھے اینگل پر 27 مئی کو نیا چاند ہوگا، اور وہ برکتیں لے کر آئے گا۔ یہ ذوالحجہ کا نیا چاند ہوگا، جو ان دس عظیم دنوں کی شروعات کرے گا جو اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں۔ سورہ فجر میں اللہ تعالیٰ نے ان دنوں کی قسم کھائی ہے۔ علماء کے مطابق، یہ دس دن بہت اہمیت کے حامل ہیں، اور ان دنوں میں برکت، خیر اور رحمت بہت زیادہ میسر آتی ہے۔ تو یہ ایک اضافی خوشخبری ہے۔ابھی بھی بات مکمل نہیں ہوئی، پائسینز۔ اسی چوتھے اینگل پر پچھلے دس مہینوں سے مشتری بھی موجود ہے، اور مشتری آپ کے کیریئر کا نمائندہ ہے۔ مشتری آپ کے آمدنی کے ذرائع، سرمایہ کاری، ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت، نوکری کے مواقع، آمدنی میں اضافے، ترقی اور انکریمنٹ کا نمائندہ ہے۔ تو مشتری، سورج، مرکری اور نیا چاند، ان چار سیاروں کا ایک ساتھ آپ کے چوتھے اینگل پر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ پُرسکون ہیں، آپ کی منصوبہ بندی عملی ہے، آپ کے ارادے نفع بخش ہوں گے، اور آپ اپنی طرز زندگی کو لگژری سطح پر لے جا سکتے ہیں۔سیٹرن ابھی کچھ ہفتوں کے لیے آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔ آپ کے یہ جو شارٹ ٹرم سیارے ہیں، یہ اچھی خاصی مدد کر رہے ہیں۔ ان شارٹ ٹرم سیاروں میں مریخ بھی شامل ہوگا، جو کہ آپ کی مقابلے کی صلاحیت اور قانونی معاملات میں مدد دے گا۔ زہرہ بھی مثبت حالت میں ہے، جو کہ آپ کے دوسرے اینگل میں ہے، اور یہ آپ کے جذبات، محبت بھرے رشتے، شریکِ حیات سے متعلق فیصلے، اظہارِ محبت، شادی میں تاخیر کا خاتمہ اور تعلقات میں خوشیاں سب کچھ لے کر آئے گا۔تو سات سیاروں میں سے چھ سیارے اس وقت پائسینز کے لیے بہت اچھی حالت میں ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ سیٹرن ابھی کچھ دنوں تک آپ کے لیے پریشان کن ثابت نہیں ہوگا، اور یہ چھ سیارے آپ کی ذہانت، جذباتی کیفیات، محبت بھرے رشتے، کیریئر میں کامیابیاں، تعلیمی بہتری، نوکری میں ترقی، اور مالی فوائد کے دروازے کھولے رکھیں گے۔اگر آپ کو پھر بھی لگے کہ کچھ کمی ہے، آپ بہت زیادہ الجھنوں میں ہیں، بیماریوں میں مبتلا ہیں، رشتوں میں دقت ہے یا صحت کے دیگر مسائل ہیں، تو ان پر قابو پانے کے لیے آپ کو سورہ شمس پڑھنی چاہیے۔ یہ بہترین عمل ہے، اور ان دس بابرکت دنوں میں جو ذوالحجہ کے نئے چاند سے شروع ہوں گے، آپ کو اسے زیادہ توجہ اور باقاعدگی سے پڑھنا چاہیے۔ ساتھ ہی نیلا نیلم ضرور پہنیں۔ یہ میری پروفیشنل رائے ہے۔ سیٹرن کی منفی توانائی کو ختم کرنے، دور کرنے کے لیے یہ بہترین جواہر ہے۔نیلا نیلم کی کیمسٹری آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اگر آپ ساؤتھ افریقن نیلم پہنتے ہیں تو دس کیرٹ کافی ہوگا، اور اگر سری لنکن نیلم پہنتے ہیں تو چار کیرٹ بھی کافی ہے۔ ان دو ریمیڈیز، یعنی سورہ شمس اور نیلا نیلم، کے بعد آپ فطرت کے مطابق، ہموار زندگی گزار سکیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں