افغانستان کے ہمسایوں کا متفقہ پیغام

افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے ہمسایہ ممالک کی تشویش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان، ایران، روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کر کے یہ واضح کر دیا

کھیل کو جنگ کا استعارہ نہ بنائیں

کرکٹ جنوبی ایشیا میں صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے۔ یہ کھیل برصغیر کے عوام کے لیے محض کھیل کے میدان میں مقابلہ نہیں بلکہ ایک ثقافتی اور جذباتی تجربہ ہے جو سرحدوں کے آر پار ایک ہی شدت سے محسوس کیا

سیلاب زدگان کے لیے سیاست نہیں یکجہتی درکار ہے

پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال نے ایک بار پھر یہ کڑوا سچ آشکار کر دیا ہے کہ ہمارے سیاسی رہنما قومی سانحات کو بھی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہزاروں گھر اجڑ گئے، کھڑی

عدلیہ کا بحران اور عوامی اعتماد کا زوال

پاکستان میں عدلیہ کو ایک زمانے تک سیاسی اور ادارہ جاتی بحرانوں میں روشنی کا مینار سمجھا جاتا رہا۔ جب پارلیمان مفلوج ہو جاتی تھی اور ایگزیکٹو اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتا تھا، تو نظریں عدلیہ کی جانب اٹھتی تھیں کہ وہ آئین کی تشریح

پاکستانی عملے کا بحفاظت رہا ہونا اور خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی

یمن کے ساحلی علاقے راس عیسیٰ پر کھڑے ایک مائع پیٹرولیم گیس (ایل۔پی۔جی) ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ اور اس کے بعد عملے کو حوثی گروہ کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کا واقعہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ خطے کی پیچیدہ اور خطرناک صورتحال

سیلاب متاثرین اور سیاست زدہ ریلیف پالیسی

پنجاب حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس میں ایک تباہ شدہ مکان کے لیے دس لاکھ روپے، جزوی طور پر متاثرہ مکان کے لیے پانچ لاکھ روپے، ڈوبنے والی زمین کے فی ایکڑ بیس ہزار روپے اور

ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں جارحانہ تقریر اور عالمی نظام کا بحران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل اسمبلی سے حالیہ تقریر محض ایک روایتی سفارتی خطاب نہیں تھی بلکہ یہ ایک ایسا مظاہرہ تھا جس نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ وہ بین الاقوامی نظام، جسے دوسری جنگِ عظیم کے بعد خود امریکہ نے تشکیل دیا

معدنی وسائل اور پاکستان کا مستقبل

پاکستان کے قدرتی وسائل پر حالیہ عالمی توجہ اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ اگر بروقت منصوبہ بندی، شفافیت اور پالیسی تسلسل کو یقینی بنایا جائے تو یہ شعبہ ملکی معیشت کے لیے وہ کردار ادا کر سکتا ہے جو تیل نے مشرقِ وسطیٰ کے

عدلیہ کی آزادی اور احتساب کا آئینی راستہ

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف بدسلوکی یا بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کر سکتی ہے، نہ صرف آئینی و قانونی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے بلکہ

امریکہ کی نئی مہم جوئی کا شاخسانہ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات نے ایک بار پھر عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ ان کا یہ کہنا کہ افغانستان کا بگرام ایئرفیلڈ دوبارہ امریکی کنٹرول میں ہونا چاہیے اور اگر افغان طالبان نے اس حوالے سے تعاون نہ کیا تو

کرکٹ کی روایتی دشمنی اور پاکستان کی مشکلات

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ایک اور ناکامی نے پاکستانی شائقین کو مایوس کر دیا۔ پچھلے ہفتے سات وکٹوں کی شکست کے بعد دبئی میں چھ وکٹوں سے ہار اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی کارکردگی بھارت کے مقابلے

ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا نیا مرحلہ

یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ فلسطینیوں نے 1988ء میں اپنی آزادی کا اعلان کر دیا تھا، مگر اب برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاخیر سے کیا گیا فیصلہ ہونے کے باوجود ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ

پولیو کے نئے کیسز ریاستی عزم پر سوالیہ نشان

پاکستان میں پولیو کے چند نئے کیسز رپورٹ ہونا صرف ایک طبی خبر نہیں بلکہ یہ پورے نظامِ صحت، ریاستی عزم اور سماجی رویوں پر سوالیہ نشان ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک نے اس موذی مرض کو تاریخ کا حصہ بنا دیا، لیکن پاکستان آج بھی

آج کا عدالتی بحران اور ستر برس پرانی گونج

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ جج جب چند روز پہلے سپریم کورٹ کے دروازے پر یہ فریاد لے کر پہنچے کہ ’’یہ آخری چارہ ہے‘‘ اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا ہم آئین کے تحت چل رہے ہیں یا طاقتور افراد کی من مانی کے

تیراہ کے سانحے اور ریاستی ذمہ داری کا سوال

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں مبینہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی خبریں ایک بار پھر ریاستی پالیسیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر رہی ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس اور عالمی ضمیر کا امتحان

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع ہوچکا ہے اور دنیا کے تقریباً 150 ممالک کے رہنما اس میں شریک ہیں۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب عالمی امن فورم خود شدید دباؤ اور بحرانوں کی زد میں ہے۔

ٹرانس جینڈر افراد کے قتل کی بڑھتی وارداتیں اور ریاستی ذمہ داری

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے تین ٹرانس جینڈر افراد کی لاشوں کا برآمد ہونا ایک ہولناک سانحہ ہے جو نہ صرف انسانی جان کے ضیاع کا المیہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کی گہری تعصباتی جڑوں کو بھی آشکار کرتا ہے۔ لاشوں پر گولیوں کے نشان

پاکستان میں بیس بال: امکانات اور چیلنجز

پاکستان کے کھیلوں کے منظرنامے پر جب بھی بات کی جاتی ہے تو کرکٹ سرفہرست آتی ہے۔ اس کے بعد ہاکی، فٹبال اور کبڈی جیسے کھیل کبھی کبھار توجہ حاصل کر لیتے ہیں، مگر کچھ کھیل ایسے ہیں جو عالمی سطح پر نہ صرف نمایاں حیثیت

مالی شفافیت اور جیو پالیٹکس

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی 2025 فِسکل ٹرانسپیرنسی رپورٹ نے پاکستان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فوجی اور انٹیلی جنس بجٹ کو پارلیمانی یا سویلین نگرانی کے تابع ہونا

ریکوڈک منصوبہ، ترقی کے خواب اور قومی خدشات

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ریکوڈک کان کنی منصوبے کے لیے 390 ملین ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کانوں سے نکلنے والے تانبے اور سونے کی برآمدی معدنیات کی ترسیل کے لیے 1,350 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جا سکے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی

انٹرنیٹ کی سست رفتاری، ناقص انفراسٹرکچر اور ریاستی بے حسی

پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور مسلسل تعطل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کس قدر کمزور بنیادوں پر کھڑا ہے۔ انٹرنیٹ صرف ایک سہولت نہیں بلکہ آج کے دور میں معیشت، تعلیم، طب، سیاست اور حتیٰ

چمن دھماکہ، دہشت گردی کی نئی لہر اور ریاستی ذمہ داریوں کا سوال

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں جمعرات کے روز ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہونے والے بم دھماکے نے ایک بار پھر اس حقیقت کو آشکار کر دیا ہے کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان دہشت گردی کی اس لہر سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا جو گزشتہ

گندم کی صوبائی سیاست اور وفاقی یکجہتی کا بحران

پنجاب کی جانب سے بین الصوبائی گندم کی ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں آٹے کی شدید قلت اور قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی صورت اختیار کر لی ہے۔ صوبائی حکام اس اقدام کو محض ’’چیک پوائنٹس‘‘ قرار دے رہے

غزہ میں نسل کشی اور عالمی ضمیر کی آزمائش

یہ حقیقت کسی تجزیے یا تفصیل کی محتاج نہیں کہ اسرائیل کی غزہ پر یلغار صرف حماس کو ختم کرنے کی کوشش نہیں بلکہ پورے فلسطینی عوام کو صفحۂ ہستی سے مٹانے اور انہیں ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا ایک سفاک منصوبہ ہے۔

پاک – سعودی دفاعی معاہدہ: امکانات، خدشات اور خطے کی نئی حقیقتیں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا تازہ دفاعی معاہدہ محض ایک کاغذی اعلان نہیں بلکہ خطے کی اس بدلتی ہوئی سیاست کا حصہ ہے جس نے مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا دونوں میں طاقت کے توازن کو نئی سمت دی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز

بارشوں کے بعد صحت کا بحران اور ریاستی غفلت

پاکستان کے میدان، بستیاں اور شہر ایک بار پھر شدید بارشوں کے بعد نہ صرف پانی میں ڈوب گئے ہیں بلکہ بیماریوں کی آماجگاہ بھی بن گئے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جہاں ہر طرف ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، دست اور

مسلم دنیا کی خاموشی اور اسرائیلی جارحیت کا پھیلتا ہوا سایہ

دوحہ میں منعقدہ ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد جاری ہونے والا اعلامیہ ایک بار پھر یہ ثابت کر گیا کہ مسلم دنیا محض الفاظ کی بازی گری پر اکتفا کر رہی ہے۔ قریباً 60 ممالک کے سربراہانِ مملکت جمع ہوئے تھے، توقع تھی کہ اسرائیل

طالبان، پاکستان اور دہشت گردی کا پیچیدہ بحران

پاکستان اور افغان طالبان کے تعلقات میں بڑھتا ہوا تناؤ کسی اچانک حادثے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ چار دہائیوں پر محیط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے جن کی بنیاد 1979 میں سوویت یونین کی افغانستان میں مداخلت کے بعد رکھی گئی۔ اس وقت جنرل ضیاء

توانائی پالیسی اور صنعتی میدان کا بحران

پاکستان کی معیشت اس وقت جس نازک موڑ پر کھڑی ہے، وہاں توانائی پالیسی کے ہر فیصلے کے دور رس نتائج ہیں۔ تازہ ترین تجویز یہ ہے کہ حکومت نئی صنعتی پالیسی کے تحت صنعتوں کے لیے “کراس سبسڈی” اور پیک ریٹس” کو ختم کرنے پر