سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 برس قید کی سزا

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے جرم میں عدالت نے 34 برس قید کی سزا سنا دی۔گلگت کی عدالت نے ان پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں ان پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے اپنے امر میں نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کو خالد خورشید کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کے سابق وزیراعلیٰ تاحال مفرور ہیں اور مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔

ان پر 26 مئی 2024ء کو ایک جلسے میں تقریر کے دوران سیکیورٹی اداروں، چیف سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد ہوا تھا جس کے بعد ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں