ملتان(سٹاف رپورٹر) روزنامہ ’’ قوم‘‘ کی کوششیں ر نگ لانے لگی اور بدنام زمانہ سود خور میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ کے اشاروں پر چلنے والی پولیس ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ہدایت پر میرٹ کی راہ پر چل نکلی اور میرٹ پر ہونے والی تفتیش میں سود خور شازیہ بی بی اور اس کے شوہر کا جھوٹ جہاں بے نقاب ہونے لگا وہاں سود خوروں کے چنگل میں کروڑوں روپے سود کی مد میں ادا کرنے اور اس کے باوجود جیل کی ہواکھانے والی نورین ناصر کے بیٹے پر سر بازار تشدد کرنے کے الزا م میں تھانہ گلگشت میں شازیہ کے سود خور بھائی وقاص پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ گلگشت میں شازیہ کے سود خور بھائی وقاص پر مقدمہ نمبر 3814/24 بھی درج ہو گیا۔ وقاص نے پولیس کے روبرو 12 سالہ ساتویں جماعت کے طالب علم کو سر بازار یہ کہہ کر تشددکانشانہ بنایا کہ 12 سالہ انس ولد محمد ناصر نے وقاص کی بیوی سے چھیڑ خانی کی ہے ۔ ڈی ایس پی گل گشت رانا ظہیر الدین بابر نے فریقین کی بات سننے اور تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ وقاص جو کہ ایک ادارے میں چپڑاسی ہے، اپنی بہن شازیہ اور بہنوئی ندیم کیلئے غنڈہ گردی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے سود کی ریکوریاں کرتا ہے۔






