رسی جل گئی بل نہ گیا ،این ایف سی چیئرمین بننے کیلئے نا اہل اختر کالرو کی گیلانی کو بلیک میلنگ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے سابق برطرف مشکوک پی ایچ ڈی کے حامل وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔ 24 اکتوبر 2024 کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ سے برطرف ہونے اور 2018 سے تمام تنخواہوں کی ریکوریوں کی سزا پانے والے ڈاکٹر اختر کالرو نے سید یوسف رضا گیلانی کو اپنے نواب پور سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے کہ مجھے این ایف سی ہیڈ آفس کا چیئرمین لگا دیں۔ کیونکہ این ایف سی یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق این ایف سی چیئرمین یونیورسٹی کے پرو چانسلر ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت تنویر اشرف کائرہ این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے پرو چانسلر ہیں۔ اس لئے سپریم کورٹ سے برطرف ڈاکٹر اختر کالرو حالیہ چیئرمین تنویر اشرف کائرہ کو ہٹوا کر خود این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے پرو چانسلر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ برطرف شدہ ملازمین کسی بھی گورنمنٹ جاب کیلئے نا اہل ہوتے ہیں۔ اس صورت میں ڈاکٹر اختر کالرو کی این ایف سی چیئرمین کے طور پر تعیناتی بالکل غیر قانونی ہو گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں