Post Views: 107
ملتان (نامہ نگار خصوصی ) جنوبی ایشیاکے عظیم روحانی پیشوا ،قطب الاقطاب حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی ؒ کے 782ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات آج 8نومبر بروز جمعہ سے دربار عالیہ قاسم باغ ملتان میں شروع ہو نگی۔ تقریبات کا آغازآج دس بجے دن تقریب غسل سے ہوگا ۔اس کے فوراََ بعد درگاہ کے احاطے میں قومی کانفرنس منعقد ہوگی ،9نومبر اور 10نومبر کو بھی کانفرنس کی مختلف نشستیں ہوں گی ۔متعلقہ وفاقی محکموں اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔






