سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا معاملہ ، مقدمہ میں گرفتار معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان ممتاز احمد نے ملزم کی درخواست ضمانت پر 14 نومبر کو ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے شجاع آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔،ایف آئی اےملتان کے مطابق حکیم شہزاد پر نجی کالج واقعے سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا ہے۔یاد رہے کہ حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔






