سموگ کاروگ،ملتان میں آنکھ،نزلہ ،کھانسی ، سانس کے مریضوں میں اضافہ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی

سموگ کی شدت میں اضافہ،18 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ملتا ن سمیت پورے پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضا فہ ہوگیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 18 اضلاع میں 7 نومبر سے 12 ویں کلاس تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ان اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ صاحب ،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال،فیصل آباد، چینوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان ،خانیوال، وہاڑی اور لودھراں ،محکمہ سکول ایجوکیشن جلد ان اضلاع میں 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں