Post Views: 170
سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے مقدمہ میں گرفتار معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد عدالت میں پیش
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ میں گرفتار معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش کر دیا۔ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کریمنل ڈویژن احسان صابر نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ یادرہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے شجاع آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تھا ۔ حکیم شہزاد پر نجی کالج واقعے سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اےملتان کے مطابقحکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔






