سٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد

سٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد

تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں درج ایف آئی آر کے مطابق شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کی جانب سے سونا جائیداد اور رقم کی ڈیمانڈ کی گئی انکار پر شوہر نے پستول تان لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، نرگس نے کمرے سے بھاگنے کی کوشش کی تو بھانجے کے سامنے بالوں سے پکڑ لیا اور ٹھڈے بھی مارے، جبکہ پستول کے بٹ مار کر جبڑا توڑ دیا شوہر نے دھمکیاں دیں کہ فارم ہاؤس اسکے نام کیا جائے تو قتل کردونگا،

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان وجہ عناد برکی 9 کنال کا پلاٹ ہے، اداکارہ نرگس کے بیان کے مطابق شوہر پہلے بھی کئی بار اسے اسی بابت تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے

پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اداکارہ نرگس کا میڈیکل کرانے کا کہا ہے

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے تشدد کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں

شیئر کریں

:مزید خبریں